زندہ درخت

by Other Authors

Page 28 of 368

زندہ درخت — Page 28

زنده درخت اچھا نہیں ہے۔اس سے وضو کر کے نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔میں نے اس سے قبل کئی بار دوستوں کو اس میں نہانے اور وضو کرنے سے روکا تھا مگر وہ دوست مجھے محول کرتے تھے۔اس وقت وہ دوست بھی وہاں موجود تھے۔ایک دفعہ دعا کے متعلق سوال ہوا۔حضرت اقدس نے فرمایا دعا ہی مومن کا ہتھیار ہے۔دعا کو چھوڑنا نہیں چاہیے۔دعا سے تھکنا نہیں چاہیے۔لوگوں کی یہ عادت ہے کہ کچھ دن دعا کرتے ہیں اور پھر چھوڑ دیتے ہیں۔دعا کی مثال حضور نے کنوئیں سے دی کہ انسان کنواں کھودتا ہے جب پانی کے قریب پہنچتا ہے تھک کر چھوڑ دیتا ہے اور نا اُمید ہو جاتا ہے۔اگر ایک دو بالشت اور کھودتا تو نیچے سے پانی نکل آتا اور اس کا مقصد حاصل ہو جاتا اور کامیاب ہو جاتا اسی طرح دعا کا کام ہے کہ انسان کچھ دن دعا کرتا ہے اور پھر چھوڑ دیتا ہے اور ناکام رہتا ہے۔میرا بیٹا عبدالغفور ابھی چھوٹا ہی تھا کہ اس کی نانی اپنی پوتی کا رشتہ اسکے لئے مجھے زور دینے لگی۔مگر میں منظور نہیں کرتا تھا۔چنانچہ ایک دن موقع پا کر وہ حضور کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہا کہ حضور میں اپنی پوتی کا رشتہ اپنے نواسہ کو دیتی ہوں اور یہ میرا بچہ پسند نہیں کرتا۔حضور نے مجھے بلا کر پوچھا کہ یہ رشتہ تم کیوں نہیں لیتے۔میں نے عرض کی کہ حضور یہ لوگ مخالف ہیں اور سخت گوئی کرتے ہیں اس لئے میں انکار کرتا ہوں۔حضور نے فرما یا مخالفوں کی لڑکی لے لو اور مخالفوں کو دونہ۔ایک دفعہ جب کرم دین کے ساتھ مقدمہ تھا۔جب گورداسپور کی کچہری سے آواز پڑی تو سب دوست کچہری میں چلے گئے صرف میں اور حضرت اقدس دونوں ہی ایک شیشم کے درخت کے نیچے بیٹھے رہے۔چنانچہ حضور لیٹ گئے اور میں دبا تارہا اور بہت باتیں حضور کے ساتھ ہوئیں جن میں سے صرف دو تین یا در ہیں ایک یہ کہ میں نے حضور سے عرض کیا کہ حضور مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک اور بچہ عطا فرمایا ہے حضور اس کا نام رکھ دیں۔حضور نے فرمایا کہ پہلے بچہ کا نام کیا ہے میں نے عرض کیا کہ اس کا نام عبدالغفور ہے۔28