زندہ درخت

by Other Authors

Page 250 of 368

زندہ درخت — Page 250

زنده درخت اور اپنی وفات سے قبل خاکسار کو دیا تھا۔مجھے افسوس ہے کہ میں اپنی نظر کی کمزوری کی وجہ سے اس کو ترتیب نہ دے سکی۔عزیزہ امتہ الباری کو خدا جزائے خیر دے جس نے بہت شوق اور جانفشانی سے یہ سارا کام کیا۔فجزاها للہ تعالی۔29 - افسوس ! مکرم بھائی عبد الرحیم صاحب دیانت در ویش وفات پاگئے قادیان 80 تبلیغ ( فروری۔۔۔آج ہی لاہور سے بذریعہ ٹیلی گرام یہ انتہائی افسوسناک اطلاع موصول ہوئی کہ مکرم بھائی عبدالرحیم صاحب دیانت درویش عرصہ قریباً آٹھ نو ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد کل 7/2/80 بروز جمعرات بعمر تقریباً 76 سال وفات پا کر اپنے مولائے حقیقی سے جا ملے۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔لاہور سے مرحوم کا جنازہ 11-2-80 کو براستہ واہگہ بارڈر قادیان لایا جا رہا ہے۔مکرم عبد الرحیم دیانت مرحوم حضرت اقدس مسیح موعود کے رفیق محترم حضرت میاں فضل محمد صاحب متوطن ہر سیاں ضلع گورداسپور بعدہ مہاجر قادیان کے فرزند تھے ملکی تقسیم سے بہت عرصہ قبل مکرم بھائی جی مرحوم نے قادیان میں مٹھائی ،سوڈا واٹر، اور برف وغیرہ کی دکان کھولی اور پھر اپنی انتھک محنت لگن اور تندہی کے باعث اس چھوٹے پیمانے کے کاروبار سے انہوں نے قادیان میں ایک معقول جائیداد بنائی جو تقسیم ملک کے بعد قادیان میں بحیثیت درویش قیام رکھنے کے باوجود محکمہ کسٹوڈین نے اپنے قبضہ میں لے لی اور ہر ممکن قانونی چارہ جوئی کے باوجود واگزار نہیں کی۔آپ نے اس نقصان کو نہایت صبر و تحمل اور خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کیا اور حسب معمول اپنی ذمہ داریوں اور عہد درویشی کو انتہائی صدق وصفا اور اخلاص کے ساتھ نبھاتے رہے۔مرحوم نہایت درجہ نیک متقی ، پابند صوم وصلوۃ عبادت گزار اور دعا گو بزرگ ہونے کے 250