زندہ درخت

by Other Authors

Page 249 of 368

زندہ درخت — Page 249

زنده درخت پڑھا اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد جو بعد میں خلیفہ بنے آپ کی عیادت کے لئے گھر تشریف لائے۔اللہ تعالیٰ نے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود خاکسار کو اباجی کی قادیان میں دفن ہونے کی خواہش کے مطابق انہیں قادیان لے جانے کے فیصلے کی توفیق عطا فرمائی۔سب عزیز لاہور جنازہ لے کر پہنچے دارالذکر میں نماز جنازہ پڑھائی گئی جسد خاکی کو بارڈر کر اس کر کے لے جانا بھی کئی مشکل مراحل سے گزرنا جو بخیر و خوبی انجام پائے۔اس کام میں پھوپھی زاد بھائی عزیزم فاروق احمد (لاہور) نے بہت تعاون کیا قادیان تک ساتھ گئے فجزاہ اللہ تعالی احسن الجزا۔اسی طرح عزیزان عبدالمجید ، عبد السلام اور اکبر احمد کو بھی ساتھ جانے کا موقع ملا۔بارڈر پر قادیان سے احباب جنازہ لینے کے لئے آئے ہوئے تھے۔12 فروری کو حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد نے اپنے اس درویش بھائی کی نماز جنازہ پڑھائی اور آپ دارلامان کی مقدس مٹی میں حضرت اقدس مسیح موعود کے قدموں میں آسودہ خاک ہو گئے۔آپ کا وصیت نمبر 3061 تھا۔آپ 1/3 کے موصی تھے۔قطعہ نمبر الف میں مدفون ہیں۔تمہیں سلام و دعا ہے نصیب صبح و مسا جوار مرقد شاہ زماں میں رہتے ہو خدا کا بہت فضل اور احسان ہے کہ اس نے عاجزہ کو امی اور ابا جان کی آخر دم تک خدمت کی توفیق عطا فرمائی۔امی جان کی وفات میرے گھر میں ہوئی تھی)۔اسی طرح محض خدا کے فضل سے اباجی کی غیر موجودگی میں اماں جی اور بہن بھائیوں کی اپنی استطاعت کے مطابق خدمت کی توفیق ملی جس کا اظہارانہوں نے اماں جی کی وفات کے بعد ایک خط میں اس طرح کیا کہ بہن بھائیوں کے لیے ہر قسم کی قربانی اور دیکھ بھال میں لطیف کا بہت بڑا حصہ ہے۔الحمد للہ۔آخر میں تحدیث نعمت کے طور پر یہ ذکر کرنا چاہتی ہوں کہ محترم ابا جی نے بہت محنت سے دادا جان ، نانا جان اور اپنے مفصل حالات خود لکھ کر ہمارے لیے ایک قیمتی خزانہ محفوظ کیا 249