زندہ درخت — Page 247
برادر عبدالمجید نیاز صاحب زنده درخت السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا قادیان آنا ، یہاں کے شعائر اللہ کی زیارت اور وہاں دعائیں کرنا خدا تعالیٰ آپ کو مبارک کرے۔اسی طرح آپ کے لئے یہ امر بھی موجب سعادت ہے خدا تعالیٰ اسے قبول فرمائے کہ آپ نے کچھ عرصہ قادیان میں قیام کر کے اپنے بزرگ والد محترم ، ہمارے درویش بھائی محترم بھائی عبدالرحیم صاحب دیانت کی خدمت کی توفیق پائی اور ان کی دعائیں لیں۔اللہ تعالیٰ ان کی دعائیں آپ کے حق میں پوری فرمائے۔آپ کی بڑی ہمشیرہ اس معاملہ میں آپ سب پر سبقت لے گئی ہیں خدا کرے آپ کے دوسرے بھائی بہن بھی اپنے والد محترم کی خدمت کی توفیق پائیں۔ہمارا سلام سب کو پہنچا ئیں۔خدا تعالیٰ ہمیشہ اپنے فضل سے آپ سب کو احمدیت کا سچا خادم اور وفادار بندہ بننے کی توفیق دے۔، والسلام خاکسار مرز ا وسیم احمد واپس آئی تو عزیزم عبدالباسط اشاعت دین کے لئے زیمبیا روانہ ہونے والے تھے۔حضرت خلیفہ اسیح سے خصوصی اجازت حاصل کر کے پہلے قادیان بھیجا تا کہ ابا جان سے ملاقات ہو جائے۔باسط کی بیوی محمودہ اور چھوٹا بھائی بھی قادیان پہنچ گئے۔ان سب نے خاص طور پر عزیزم مجید نے ابا جان کی بہت خدمت کی۔سب کو صحت کی اطلاع بھی دیتا رہا۔پردیس میں جہاں وسائل محدود ہوں اجنبیت ہو کئی طرح کی مشکلات پیش آتی ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اُس نے مجید سے اس وقت خدمت لی۔پھر ا با جان کا ویزہ لگ گیا اور بھائی بہت خیال اور محنت سے ابا جان کو حیدرآباد پاکستان لے آئے۔سلام اور اس کی بیوی مبارکہ اور بچوں نے خوب خدمت کی کراچی میں عزیزم ناصر اور باری کے پاس رہے۔دسمبر میں ربوہ آئے جلسہ کے مہمانوں سے مل کر خوش ہوئے۔مجید کی بیٹی عزیزہ راشدہ کی شادی میں شمولیت کی۔راحت منزل میں قیام تھا جہاں امی جان رہتی تھیں بلکہ 247