زندہ درخت

by Other Authors

Page 233 of 368

زندہ درخت — Page 233

لیں محسوسات کا اندازہ کر لیں۔زنده درخت میرے بچوں میں صبر وشکر، ہسیر چشمی اور قناعت شامل ہونے کی وجہ اُن کی والدہ محترمہ کی تربیت تھی۔درویشانہ فقیرانہ کسمپرسی میں عزت نفس کا احساس زندہ رکھا۔واقعہ تو ایک بچے کی معصومیت کا ہے مگر میں اس کو کئی زاویوں سے دیکھتا ہوں۔میری اہلیہ نے بتایا کہ ایک دن ایک بچہ مجھ سے پوچھنے لگا کہ امی گلی میں یہ کپڑے والے قلفی والے اور دوسری چیزیں بیچنے والے کیوں آتے ہیں جب کہ ان سے کوئی لیتا ہی نہیں ہے اور یونہی چکر لگا کر چلے جاتے ہیں۔میں خوش بھی ہوئی افسردہ بھی کہ دیکھو اس بچے نے یہ خیال کیا کہ ہم ان سے کوئی چیز نہیں خرید تے تو کوئی بھی نہیں خریدتا ہوگا۔اللہ کا شکر کیا کہ اگر ان حالات میں دوسرے بچوں کی طرح یہ مجھ سے بار بار پیسے مانگتے ضد کرتے تو میرے لئے کس قدر مشکل ہوتی۔میں نے بھی یہ واقعہ سن کر بہت شکر کیا اور اپنی اولاد میں سیر چشمی صبر اور قناعت میں اضافے کی دعا کی۔“ 26-6-1978 میرا بصری (باسط ) آیا دیرینہ خواہش خدا نے پوری کی باپ بیٹا کس قدر خوشی کے عالم میں ہوں گے۔دن اور پھر رات برسات کے باعث کبھی کمرے میں نلکے کے پاس دونوں چار پائیاں صاف ستھرا بسترانگر کا تبرک اور پھر قادیان دارالامان کہاں تک لکھتا جاؤں اس کی وضاحت اور نقشہ تو الفاظ میں پیش کرنا میرے بس کی بات نہیں میری تعلیم بھی واجبی اور قولی بھی کمزور۔رات اچانک ہمارے ایک درویش محمد شفیع صاحب فوت ہو گئے اناللہ آپ پرانے درویش تھے تین لڑکے ہیں آٹھ سے بارہ سال عمر کے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور بچوں کا خود کفیل ہو۔233