زندہ درخت

by Other Authors

Page 230 of 368

زندہ درخت — Page 230

زنده درخت چاہتا ہے تو اس راستہ پر متبسم ہو کر چلے۔کہ شکل بھی مشتبہ دیکھ کر وہ راستہ سے الگ نہ کر دے۔آج میں وقار عمل پر نہیں گیا سنا ہے مولوی اللہ دتہ صاحب اور اُن کے ساتھ کوئی دوست آج آرہے ہیں الحمد للہ۔جس باسط کے وظیفہ بند ہونے پر یہ مثالی نصیحت آموز خط لکھا۔وہ ناز کا پالا آپ کوکس قدر عزیز تھا۔اور اُس کی یاد کتنا تڑ پاتی تھی درج ذیل خط میں دیکھئے :- 22-8-1950 کل ڈھاب پر گیا تو ایک بچہ دس بارہ سال کا کھڑا دیکھا بالکل باسط معلوم ہوا سفید کرتا کالی نیکر رنگ سفید دبلا پتلا۔میں دل پکڑ کر بیٹھ گیا ہماری بھی عجیب زندگی ہے۔نو مسلم بچے ہمارے جذبات سے کھیل جاتے ہیں۔خود نوشت حالات درویشی میں تحریر ہے:۔باسط کے بچپن کا ایک واق سے عشق کی حد سے بڑھ کر پیار کیا۔شاید عشق اور وصل کا روایتی بعد میرے بھی شامل حال رہا اور بچوں سے زیادہ تر دور ہی رہا۔اپنے کمرے میں تنہائی میں گزرے دنوں کا کبھی کوئی منظر آنکھوں کے سامنے آجاتا کبھی کوئی۔ایک دفعہ ایک عجیب مشاہدہ ہوا۔میرے بیٹے عزیز عبدالباسط شاہد ( جواب افریقہ میں تبلیغ کا فریضہ ادا کر رہا ہے ) کے بچپن کا واقعہ ہے۔میرے ایک دوست شاہ محمد صاحب کسی سفر سے واپس آرہے تھے اُن کے پاس ایک گراموفون با جا اور ریکارڈ تھے بارش ہو گئی وہ ان چیزوں کے ساتھ سفر جاری نہ رکھ سکتے تھے میرے گھر رکھوا کر آگے چلے گئے۔اُن کے جانے کے بعد بچے باسط نے ضد کی کہ باجا سننا ہے۔میں نے بچے کو بہلانے کے لئے ریکارڈ لگا دیا اُس نے بہت دلچسپی لی دسیوں سوال کئے کہ کون بولتا ہے؟ کہاں سے آواز آتی ہے دائیں بائیں اوپر نیچے دیکھے حیرت اور خوشی کا 230