زندہ درخت

by Other Authors

Page 200 of 368

زندہ درخت — Page 200

زنده درخت مهمان نوازی کے خیال سے بے حد رعایت سے قیمت بتائی۔پھر بھی جو قیمت اُنہوں نے دی مالی فائدہ تھا۔ایک رنگ میں خواب پورا ہو گیا۔اور نو احمدی کی خدمت کا پھل بھی مل گیا۔پروفیسر سلام صاحب کا انٹرویو نشر ہوا۔ساری قوم کی عزت رکھ لی۔یہاں پر بھی اب سارے ہندوستان میں ایک ہلچل مچ گئی اور دانشور اب سوچ میں پڑ گئے ہیں حضرت میاں صاحب کو ایک خط آیا ہے کہ میں نہ احمدی ہوں نہ کبھی کسی احمدی سے ملا ہوں۔اہل سنت ہوں اور پیشہ ڈاکٹر ہے۔آپ کا انٹرویو پڑھ کر ایک نئی زندگی نصیب ہوئی ہے۔کئی شبہات دور ہو گئے ہیں اب میری طبیعت آپ سے ملنے کے لئے بے چین ہے اندر سے ایک تحریک مجھے بے قرار کر رہی ہے۔آپ ملاقات کا وقت دیں۔غرضیکہ ادیب، دانشور، ایڈیٹر، ہندو مسلم سب ہمارے مؤقف کو صحیح قرار دیتے ہیں کہ صدیوں کی انتظار یک لخت کیسے غلط ہو سکتی ہے۔ہندو بھی لکھتے ہیں کہ ہماری کتب میں اس دور میں کسی رشی کی آمد کا ذکر ہے۔فکری انقلاب اپنے اندر زبر دست بشارت رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے ارادے ضرور پورے کرتا ہے۔صداقت خود کو منوا کر رہتی ہے۔اب وقت آگیا ہے۔حالات بآواز بلند بتارہے ہیں۔ع اب یقیں جانو کہ آئے کفر کے کھانے کے دن علمائے ظاہر کی دھمکیاں اور احمد یوں کو کلیدی آسامیوں سے ہٹا نا چیخ و پکار بے کار ہے۔یہ اگر انساں کا ہوتا کاروبار اے ناقصاں ایسے کاذب کے لئے کافی تھا وہ پروردگار میں تو خدا کی قسم خوش ہوں کہ منزل روشن سے روشن تر نظر آ رہی ہے۔“ 200