زندہ درخت

by Other Authors

Page 197 of 368

زندہ درخت — Page 197

زنده درخت پر یزیدیوں نے پابندی لگا دی ہے تاریخ نے ایک بار پھر ان درندوں کو اُکسا کر دین حق کو صحیح رنگ میں پھیلانے کا سامان کیا ہے ایک طرف ان کی تدبیر ہے دوسری طرف مولا کی تقدیر ہے۔ضرورت ہے کہ تحریک جدید اب پوری آب و تاب سے منایا جائے دھیلہ دھیلہ پائی پائی بچا کر غریب احمدیوں کی مدد کی جائے اور ابھی کیا خبر دورا بتلا کب تک اور کس رنگ میں چلے ہم ایسی حالت میں ہیں کہ واقعتا خون کے آنسو رو رہے ہیں مگر بے بس ہیں ع حیلے سب جاتے رہے اک حضرت تو اب ہے“ درویش بھائی کی لاش قادیان آنے پر اظہار اطمینان : 24-9-1976 "17-10-1976 کو مکرم عبدالحمید صاحب کی لاش لندن سے قادیان آ گئی خدا نے اُن پر رحم کرم فرمایا۔یہ دوسری مثال ہے کہ درویش ملک سے باہر فوت ہو کر قادیان آکر بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے۔الحمدللہ۔اللہ تعالیٰ ان کو غریق رحمت کرے اور فردوس بریں میں جگہ دے۔یہ بڑے خوش قسمت تھے میں نے بورڈ پر ان کا اعلان وفات لکھتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ان کی خوش بختی قابل رشک ہے ان کے گھر جا کر بڑوں بچوں سب سے میری طرف سے اظہار ہمدردی کریں اور کہیں کہ جس قدر خوش ہوں اور خدا کا شکر کریں کم ہے۔مرحوم کو خدا نے بڑا نوازا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے الطاف و اکرام نازل فرمائے۔آمین 29-4-1974 وو آپ نے حالات کا لکھا ہے۔یقین رکھو کہ کوئی ماں ایسا بیٹا نہیں جن سکتی جو خدا تعالیٰ کے فیض کو روک سکے وہ بڑا ہی بدقسمت ہوگا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیض پر پابندی لگا سکے۔اگر ایسا ممکن ہے تو قریباً نصف 197