زندہ درخت — Page 17
زنده درخت دربار میں یہ خاص عزت کا مقام پائیں گے کیونکہ انہوں نے خود تکلیف اُٹھا کر دین کی مضبوطی کے لئے کوشش کی اور ان کی اولادوں کا خدا خود متکفل ہوگا اور آسمانی نور ان کے سینوں سے ابل کر نکلتا ر ہے گا اور دنیا کو روشن کرتا رہے گا“ کتاب تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین صفحہ 14,15)۔2 حضرت میاں فضل صاحب ہر سیاں والے تحریر: محترم مولنا دوست محمد صاحب شاہد ( مؤرخ احمدیت ) ولادت بیعت وفات : $1866 1895ء (بمطابق روایت حضرت مصلح موعود ) نومبر 1956ء آپ کا اصل وطن قادیان کے ماحول میں واقع ہر سیاں کا گاؤں ہے۔جو سیکھواں۔قریب ہے۔آپ کے گاؤں میں بعض اور بزرگ بھی مثل منشی نور محمد صاحب ومیاں محمد غوث صاحب وغیرہ داخل احمدیت ہوئے۔مگر اکثریت بیگانوں کی تھی۔جو مخالف علماء کے زیر اثر تھے۔اللہ تعالیٰ کی قدرت نمائی دیکھئے کہ اس نے علماء کے عنا داور دشمنی کو کئی سعید روحوں کے لئے شناخت حق کا موجب بنا دیا چنانچہ حضرت میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی ( والد ماجد مولوی قمر الدین صاحب) کی روایت ہے کہ: ایک دفعہ حضور نے مباحثات و مناظرات حکماً بند کر دیے۔اُن دنوں مولوی اللہ دسته و علی محمد سوہلوی و عبدالسبحان ساکن مسانیاں وغیرہ یکا یک ہرسیاں میں آگئے۔اُس وقت بھائی فضل محمد صاحب والد مولوی عبد الغفور صاحب مبلغ و منشی نورمحمد صاحب وغیرہ 17