زندہ درخت — Page 173
مکرمی محترمی! زنده درخت بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ آپ کا خط ملا۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔اگر کوئی پرانی انجیل اردو میں ملے تو میرے لئے بھی خرید لیں۔مکرمی محترمی! فقط والسلام مرزا بشیر احمد السلام علیکم ورحمۃ اللہ آپ کا خط ملا۔آپ فی الحال میرے لئے 1860 ء کی اکیلی انجیل تلاش کریں اور قیمت سے مطلع فرما دیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کا حافظ و ناصر ہو۔فقط والسلام مرزا بشیر احمد دوسری کتاب فتویٰ اور پر چہ اہل حدیث والا مولوی محمد سلیم صاحب کو دکھایا آپ نے قیمت پوچھی میں نے انداز آبائیس روپے بتادی۔فوراً بائیس روپے نکال کر دیے کتاب لی اور دس بارہ قدم جا کر واپس آئے اور کہا بھائی جی! اب یہ کتب میں نے قیمت دے کر خرید لیں شرعی لحاظ سے خرید و فروخت مکمل ہو گئی مگر ایک بات بتادوں کہ کتاب اس قدر نایاب اور مطلوب تھی کہ اگر آپ ایک صد بھی مانگتے تو بلا عذر دے دیتا۔الحمدللہ میرا مقصد کتب کی خرید و فروخت کا بھی یہی تھا۔بعد میں جب علم ہوا کہ فسادات پنجاب کی تحقیقاتی عدالت میں پیش کی گئی تو زیادہ خوشی ہوئی۔سبحان اللہ۔میری کتا ہیں اور صوفی صاحب کے امرود: اٹاوہ کے ایک مخلص احمدی نے اپنی لائبریری صدر انجمن احمد یہ کو وقف کر دی تھی۔درویشی کے ابتدائی زمانے میں اس کی زائد کتابوں کی نیلامی ہوئی نیلام کرنے والے مولوی محمد ابراہیم صاحب قادیانی تھے۔ایک ایک کتاب اُٹھاتے اُس کی خوبیاں بیان کرتے لوگ اچھی حالت کی کتب پر بڑھا کر بولی دیتے اور خرید لیتے جبکہ میں نے وہ کتب لیں جن کی 173