زندہ درخت

by Other Authors

Page 160 of 368

زندہ درخت — Page 160

زنده درخت ذالک۔اطاعت امیر کا احساس، بھائی بندی کا سلوک، ایک دوسرے کے غم میں حقیقی شرکت، وقت کی پابندی، نمازوں میں لطف و سرور، دعاؤں کے مواقع ، تیمارداری کا پاک جذبہ پیدا ہوا۔رضائے الہی کی خاطر اپنے پیاروں سے جدائی کی گھڑیاں صبر اور دعا سے برداشت کیں۔اپنی مشکلات کو اپنے تک ہی محدود رکھتا اور صرف خدا تعالیٰ کا دروازہ کھٹکھٹاتا۔اخوت، ہمدردی اور رواداری کا سلوک سیکھا۔گرمی ترشی برداشت کرنی سیکھی۔غرض قادیان میں ٹھہر کر جو ملا اس کو میری طاقت بیان نہیں کر سکتی۔اور خدا سے دعا ہے جو بھی وہ اپنے بندے کو دینا چاہتا ہے۔اپنے فضل سے عنایت کر دے۔جو ہم لینا چاہتے وہ بھی عنایت فرما دے۔آمین ثم آمین۔عبدالرحیم درویش نمبر 72 مالک احمدیہ دیانت سوڈا واٹر فیکٹری قادیان 160