زندہ درخت

by Other Authors

Page 129 of 368

زندہ درخت — Page 129

زنده درخت طوفان آ گیا کشتی ڈانواڈول ہوگئی۔موت سامنے نظر آئی تو کہنے لگے دعا کرو ہم بچ جائیں اگر بچ گئے تو مرزا صاحب کو سچا مان لیں گے۔کشتی کنارے لگی تو مکر گئے کہ کشتی تو لگتی ہی تھی کنارے پر۔اگر تمہارا مرزا صاحب مشکل میں کام آ سکتے ہیں تو جاؤ اُن سے کہو میری ٹانگ توڑ دیں۔خدا کا کرنا کچھ ایسا ہوا کہ اُن کی ٹانگ خراب ہو گئی۔بے حد تکلیف میں بار بار کہتے یا اللہ اب ٹھیک کر دے مرزا صاحب کو ضرور مان لوں گا۔اللہ تعالیٰ قادر ہے۔اُس کی ٹانگ ٹھیک ہو گئی۔پھر ہر مجلس میں جہاں کہیں حضرت مسیح موعود کے خلاف بات ہوتی وہ برادشت نہ کرتے ٹانگ کی خرابی کے دوران لٹھ لے کر چلنے کی عادت پڑی اس لٹھ کو وہ مخالف کے سر پر بھی مار دیتے بعد میں سنا تھا احمدیت قبول کر لی تھی۔- اُردو میں جواب دیا اُردو نہیں جانتا: ایک دفعہ راستے میں ایک کشمیری مولوی صاحب کو آتے دیکھا سوچا انہیں تبلیغ کرنی چاہیے پاس جا کر سلام عرض کیا اور خیریت پوچھی۔مولوی صاحب نے وعلیکم السلام کہا اور کہا کہ بالکل خیریت سے ہیں میں نے عرض کی آپ اردو بول سکتے ہیں؟ بڑی رواں اردو میں جواب دیا کہ میں تو اردو بالکل نہیں بول سکتا۔مجھے بہت ہنسی آئی کہ اردو میں بات کرتے ہوئے کہتا ہے اُردو نہیں بول سکتا۔مولوی صاحب نے کہا کہ میں دراصل آپ سے جان بچانے کے لئے ایسا کہہ رہا تھا۔میں نے دل میں کہا اب تو آپ کی جان نہیں بچ سکتی۔فوراً سوال کیا کہئے آپ کو مرزا صاحب کی صداقت پر کیا اعتراض ہے؟ اُس نے کہا حضرت امام مہدی علیہ السلام کو بادشاہت کرنی ہے، جزیہ لینا ہے، اُن کے ساتھ فوج ہوگی۔میں نے کہا بادشاہ تو اپنی رعایا سے جزیہ لیتا ہے مگر مرزا صاحب کو ساری دنیا سے احمدی احباب شوق سے خود بخود چندہ دیتے ہیں۔رہا سپاہی کا سوال تو ایک سپاہی مرزا صاحب کی 129