ذکر حبیب — Page 73
73 دریا میں ڈوب گئی۔وہ شخص جا کر سوائے ایک کے سب کو نکال لایا اور اُس فقیر کو کہا کہ تو میرے پر بدظنی کرتا تھا۔پانچ آدمی میں نکال لایا ہوں ایک کو اب تو نکال۔خدا نے مجھے تیرے امتحان کے لئے یہاں بھیجا تھا اور تیرے دل کے ارادے سے مجھے اطلاع دی۔یہ عورت میری والدہ ہے اور بوتل میں شراب نہیں بلکہ دریا کا پانی ہے۔نصیحت - انسان دوسرے شخص کی نسبت جلدی رائے نہ لگائے۔سال ۱۹۰۲ء نمونه تبلیغ ولایت جانے سے قبل جو تبلیغی خطوط عاجز امریکہ اور دیگر ممالک غیر کو بھیجا کرتا تھا ، اُن میں سے ایک بطور نمونہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔یہ خط امریکہ کے ایک نو مسلم کے نام لکھا گیا جس کا پتہ مجھے محمد رسل ویب صاحب نے بھیجا تھا۔یہ خط ۱۹۰۲ء میں لکھا گیا تھا۔اس خط کا ترجمہ نیچے درج کیا جاتا ہے۔اُس نو مسلم کا نام جے ایل راجرز ساکن شہر سینٹا کرز ریاست نیو کیلی فورنیا تھا۔اس کا اسلامی نام حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے عبد الرحمن تجویز کیا تھا۔ہے۔ترجمه تبلیغی خط بنام مسٹر جیمز ایل را جرز بسم الله الرحمن الرحيم اللہ کے نام کے ساتھ جس کے فیوض عام ہیں اور جو ہمیں ہماری محنت کے پھل عطا فرما تا میرے پیارے راجر۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ پر سلامتی ہو اور خدا کی برکتیں آپ کے شامل حال رہیں ) آپ کا خط مورخہ ۱۶ / اپریل ۱۹۰۲ء پہنچا اور خوشی کا موجب ہوا۔یہ خوشی کا لفظ میں نے صرف رسماً نہیں لکھا جیسا کہ اس زمانہ کی منافقانہ تہذیب کا دستور ہے بلکہ ایک سچے مسلم کی طرح میرے دل نے آپ کے خط میں ایک سچے خدا کے عابد کی پیاری آواز کو پہچانا ہے اور خوشی حاصل کی ہے۔ہاں خدائے واحد کا عابد جواند ھے تثلیث پرستوں اور جاہل یونیٹیرین اور بدقسمت دہر یہ فلاسفروں کے درمیان میں سے نکل کھڑا ہوا ہے۔ہمارے پیارے بھائی محمد ویب صاحب نے بھی مجھے آپ کے متعلق لکھا ہے اور مجھ سے خواہش ظاہر کی ہے کہ میں آپ کے ساتھ خط وکتابت کروں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ آپ اس ملک میں اشاعت اسلام کا کام کرنے کی قابلیت اپنے اندر رکھتے ہیں۔مسٹر