ذکر حبیب — Page 47
47 عقیدہ لوگوں کے کہنے پر نصیبین گئے تھے اس کے متعلق حالات دریافت کریں۔مرزا خدا بخش صاحب کا نام حضرت صاحب نے خود تجویز کیا تھا اور میاں خیر الدین صاحب کا نام قرعہ اندازی کے ساتھ شامل وفد ہوا۔حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اسیح اول نے اس جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے جب ان سفر کرنے والے احباب کی تکالیف سفر کا ذکر کیا جو ان کو پیش آسکتی تھیں تو آپ کے آنسو نکل آئے۔اس ڈیپوٹیشن کی روانگی کے واسطے جلسہ ہو کر تیاری ہو گئی تھی مگر بعد میں اس کی روانگی میں التوا ہوتے ہوتے آخر یہ تجویز رہ گئی۔جماعت لا ہور کو نصیحت ایک دفعہ جب کہ میں لاہور سے رخصت پر قادیان آیا ہوا تھا تو واپسی پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے جماعت لاہور کے واسطے مفصلہ ذیل پیغام دیا۔فرمایا۔لاہور کی جماعت کو ہماری طرف سے السلام علیکم کہہ دیں اور ان کو سمجھا دیں کہ دن بہت ہی نازک ہیں۔اللہ تعالیٰ کے غضب سے سب کو ڈرنا چاہئیے۔اللہ تعالیٰ کسی کی پرواہ نہیں کرتا مگر صالح بندوں کی۔آپس میں اخوت اور محبت کو پیدا کرو اور درندگی اور اختلاف کو چھوڑ دو۔ہر ایک قسم کے ہرل اور تمسخر سے مطلقا کنارہ کش ہو جاؤ کیونکہ تمسخر انسان کے دل کو صداقت سے دُور کر کے کہیں کا کہیں پہنچا دیتا ہے۔آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ عزت سے پیش آؤ۔ہر ایک اپنے آرام پر اپنے بھائی کے آرام کو ترجیح دیوے۔اللہ تعالیٰ سے ایک سچی صلح پیدا کر لو اور اس کی اطاعت میں واپس آ جاؤ۔اللہ تعالیٰ کا غضب زمین پر نازل ہو رہا ہے اور اس کے بچنے والے وہی ہیں جو کامل طور پر اپنے سارے گنا ہوں سے تو بہ کر کے اس کے حضور میں آتے ہیں۔تم یا درکھو کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فرمان میں تم اپنے تئیں لگاؤ گے اور اُس کے دین کی حمایت میں ساعی ہو جاؤ گے تو خدا تمام رکاوٹوں کو دور کر دے گا اور تم کامیاب ہو جاؤ گے۔کیا تم نے نہیں دیکھا کہ کسان عمدہ پودوں کی خاطر کھیت میں سے ناکارہ چیزوں کو اکھاڑ کر پھینک دیتا ہے اور اپنے کھیت کو خوشنما درختوں اور بار آور پودوں سے آراستہ کرتا اور ان کی حفاظت کرتا اور ہر ایک ضررا اور نقصان سے اُن کو بچاتا ہے۔مگر وہ درخت اور پودے جو پھل نہ لا دیں اور گلنے اور خشک ہونے لگ جاویں اُن کی مالک پر واہ نہیں کرتا کہ کوئی مویشی آ کر اُن کو کھا جاوے۔یا کوئی لکڑ ہارا ان کو کاٹ کر تنور میں پھینک دیوے۔سو ایسا ہی تم بھی یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ کے حضور میں صادق ٹھیرو گے تو کسی کی مخالفت تمہیں تکلیف نہ دے گی۔پر اگر تم اپنی حالتوں کو درست نہ کرو اور اللہ تعالی سے فرمانبرداری کا ایک سچا عہد نہ باندھو تو پھر