ذکر حبیب

by Other Authors

Page 31 of 381

ذکر حبیب — Page 31

31 استعمال خطاب «تو» میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی نہیں سنا کہ آپ نے کبھی کسی کو تو ، کے لفظ سے مخاطب کیا ہو سوائے ایک دفعہ کے جبکہ ایک شخص جو مولوی ثناء اللہ کا وکیل ہو کر آپ کے سامنے آیا اور بہت گستاخی سے اور چالاکی سے جلدی جلدی باتیں کرتا تھا۔حضور نے ایک دفعہ اُسے 66899 تو " کے لفظ سے مخاطب کیا تھا۔غراره آخری ایام میں حضور ہمیشہ ایسے پاجامے پہنا کرتے تھے جو نیچے سے تنگ اُوپر سے گھلے گا ؤ دُم طرز کے اور شرعی کہلاتے ہیں۔لیکن شروع میں ۹۵-۱۸۹۰ء میں میں نے حضور کو بعض دفعہ غرارہ پہنے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ما تم میں چیخنے چلانے سے منع فرمایا جب صاحبزادہ حضرت مبارک احمد کی وفات ہوئی اور نعش مبارک اُوپر کے صحن میں پڑی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت بیوی صاحبہ کو الگ دوسری چھت پر لے گئے تا کہ نعش کے پاس بیٹھ کر رونے چلانے کی تحریک نہ ہو اور دوسری عورتوں کو بھی چیخنے چلانے سے منع فرمایا۔حضور کا دایاں ہاتھ حضور کی دائیں کلائی (ہاتھ اور کہنی کے درمیان کا حصہ ) کمزور تھی۔فرمایا کرتے تھے کہ میں بچپن میں ایک دفعہ گر گیا تھا اور اس بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔تب سے اس میں کمزوری ہے اور چیز پکڑ کر اوپر کو زیادہ نہیں اُٹھایا جا سکتا۔اس واسطے چائے کی پیالی بائیں ہاتھ سے اُٹھا کر پیا کرتے تھے لیکن کھانا دائیں ہاتھ سے ہمیشہ کھایا کرتے تھے اور تحریر بھی دائیں ہاتھ سے کرتے تھے اور بظاہر کچھ معلوم نہ ہوتا تھا کہ اس ہاتھ میں کچھ کمزوری ہے یا ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔گالیوں کے اشتہارات کا بستہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت میں جو گندے اشتہارات گالیوں کے شائع ہوا کرتے تھے ، اُن کو حضوڑ ایک الگ بستے میں رکھتے رہتے تھے۔چنانچہ ایسے اشتہاروں کا ایک بڑا بستہ بن گیا تھا جو ہمیشہ آپ کے کمرے میں کسی طاق میں یا صندوق میں محفوظ رہتا تھا۔