ذکر حبیب — Page 330
330 کرتے رہتے ہیں۔اور اجازت دی کہ وہ آ کر ملاقات کرے۔چنانچہ وہ اور اس کی بیوی دو دفعہ حضرت کی ملاقات کے واسطے احمد یہ بلڈنگ میں آئے۔اور علمی سوالات کئے ان میں سے پہلی گفتگو درج ذیل کی جاتی ہے۔ایڈیٹر ) ابتداء انگریز : میں اور میری بیوی آپ کی ملاقات کو موجب فخر سمجھتے ہیں۔مسیح موعود : میں آپ کی ملاقات سے بہت خوش ہوں۔انگریز : میں ایک سیاح ہوں اور علمی مذاق کا آدمی ہوں۔کائنات عالم پر نظر کرتے ہوئے جب میں دیکھتا ہوں کہ زمین و آسمان میں طرح طرح کے عجائبات بھرے پڑے ہیں۔اور نظام شمسی کا احاطہ اس قدر وسیع ہے کہ عقل چکر کھا جاتی ہے۔تو میں یقین نہیں رکھتا کہ ان کا بنانے والا خدا کسی خاص فرقے یا کسی خاص کتاب میں محدود ہو۔مسلمانوں کا مذہب بھی ہے۔عیسائیوں کا بھی۔یہودیوں کا بھی۔میں کسی کی خصوصیت نہیں کرتا۔میں صداقت کو چاہتا ہوں۔خدا کسی خاص قوم کا نہیں ؟ مسیح موعود : واقعی یہ بات صحیح نہیں کہ ایک خاص فرقے ایک خاص قوم میں خدا اپنا مقام رکھتا ہو۔صحیح بات یہی ہے کہ خدا تمام دنیا کا خدا ہے۔جیسا کہ ظاہری اجسام کے لئے سب کی پرورش کرتا ہے۔اور اُس نے انسان کے جسمانی آرام کے لئے اجسام سماوی ہوا۔اناج، پانی وغیرہ اشیاء پیدا کیں۔ایسا ہی وہ رُوحانی زندگی کے لئے بھی سامان مہیا کرتا رہتا ہے۔یہی ہمارا عقیدہ ہے اور یہی قرآن میں لکھا ہے کہ خدا رب العالمین ہے۔وہ ہر زمانہ میں ہر قوم کی اصلاح کے لئے اپنے پاک بندے بھیجتا رہا اور بھیجتا رہے گا۔وہ وقتاً فوقتاً اصلاح کرتا رہا۔اور کرتا رہے گا۔وان من امة الاخلافيها نذیر یعنی کوئی بستی اور قوم نہیں جس میں خدا کی طرف سے نذیر نہیں آیا۔کتابوں میں جو اختلاف ہے، وہ درحقیقت اختلاف نہیں۔بلکہ ہر زمانہ میں قابل اصلاح اُمور کی اصلاح ہوتی رہی ہے۔اس کی مثال طبیب کے نسخے سے دی جاتی ہے۔جوں جوں بیماری کی حالت بدلتی جاتی ہے، نسخہ بھی بدلتا رہتا ہے۔لوگوں میں جب اعمال کا فساد بڑھ جاوے۔اور لوگوں کی زندگی بالکل خراب ہو جائے اور اعتقادات میں بھی فساد ہو جائے۔لوگ خدا کو چھوڑ کر بت پرستی کی طرف مشغول ہو جا ئیں تو اس کی غیرت تقاضا کرتی ہے کہ کسی مصلح کو پیدا کرے۔اصلاح خدا کے قانون قدرت سے باہر نہیں۔جیسے