ذکر حبیب

by Other Authors

Page 318 of 381

ذکر حبیب — Page 318

318 میرے دل کو تشفی کہاں۔میں نے سوچا کہ اب ان سے اُن ہر دو اماموں کی تاریخ وفات دریافت کروں۔پس میں نے پوچھا کہ امام ابو حنیفہ قوت کب ہوئے۔اس بزرگ نے جواب دیا۔تیرہویں صدی میں۔یہ جواب سن کر میں حیران ہوا کہ امام ابو حنیفہ کہاں اور تیر ہو یں صدی کہاں۔پھر میں نے یہی سوال کہ امام ابو حنیفہ فوت کب ہوئے ہیں اور دوبارہ ، سہ بارہ اس کے سامنے پیش کیا۔مگر اُس نے ہر دفعہ یہی جواب دیا کہ تیرہویں صدی میں فوت ہوئے۔اور تیسری دفعہ ذرہ درشتی سے کہا۔کہ میں جو کہتا ہوں۔تیرہویں صدی میں۔تب میں نے سوال کیا کہ اچھا پھر امام بخاری کب فوت ہوئے۔تو اس بزرگ نے جواب دیا کہ وہ تو قیامت تک فوت نہیں ہو گا۔اور میری آنکھ کھل گئی۔اس رویا میں جو علم مجھے عطا کیا گیا۔وہ صاف معلوم ہو رہا ہے چونکہ امام آخر الزمان ان تمام جھگڑوں پر حکم ہو کر آیا ہے۔جو کہ مختلف فرقوں نے آپس میں ڈال رکھے ہیں۔اور خدا نے یہی پسند کیا ہے کہ ہر ایک جو مومن کہلاتا ہے۔اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت رکھتا ہے وہ اس رسول کے نائب مسیح موعود کی بیعت میں داخل ہو۔احمدی کہلائے۔اس واسطے ان تمام گذشتہ اماموں کے اجتہادات پر عمل کرنے کا زمانہ اب چودہویں صدی میں گذر گیا اور آج کے بعد کوئی اللہ کا پیارا یہ پسند نہ کرے گا۔کہ احمدی کے سوا کوئی فرقہ ( مثلا حنفی، شافعی ، مالکی ، حنبلی یا چشتی ، قادری، سہروردی، نقشبندی یا مثلاً خانوادوں کی شاخیں ، قلندری یا شکاری و غیره یاسنی یا شیعه یا بیاضیہ یا اہل حدیث وغیرہ وغیرہ) اپنے لئے پسند کرے۔اور دن بدن ایسا ہوگا کہ تمام لوگ کثرت کے ساتھ اس پاک سلسلہ میں داخل ہوتے جائیں گے اور صرف برائے نام بطور نمونہ مغضوبیت اور مغلوبیت ، جہاں میں بہت تھوڑے ایسے لوگ رہ جائیں گے جو کہ اس امام کو نہ مانتے ہوں۔اس واسطے پہلے تمام امام گویا اب اپنی عمروں کو پورا کر چکے اور فوت ہو گئے۔مگر بخاری میں چونکہ حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام ہے۔اس واسطے وہ قیامت تک کبھی فوت نہیں ہوسکتا۔