ذکر حبیب

by Other Authors

Page 312 of 381

ذکر حبیب — Page 312

312 جہاں تک مجھ سے ہو سکے گا۔میں اس کی مدد کروں گا۔مسٹر برون بھی ایک مسلمان ہے اور میں خیال کرتا ہوں کہ اگر آپ اس کو بھی خط لکھیں۔تو آپ کے خطوط نتیجہ آور ہوں گے۔اس ملک کے مسلمانوں کو اس بات میں بڑی خوشی ہوتی ہے۔کہ ہند کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ خط و کتابت کریں کیونکہ اس سے دو ملکوں کے بھائیوں کے درمیان برادری کا تعلق پختہ ہوتا ہے۔میں نے پہلے بھی کوشش کی تھی۔ہند کے مسلمان اس امر کی طرف توجہ کریں۔مگر انہوں نے کچھ پروا نہ کی۔امریکہ کے لوگ قدرتاً بجائے عرب و روم کے اسلام کا منبع ہندوستان کو سمجھتے ہیں۔اہل امریکہ بھی سمجھتے ہیں کہ اسلام عرب میں پیدا ہوا تھا۔مگر اسلام کی تعلیم کے لئے ان کی نظریں ہندوستان کی طرف اٹھ رہی ہیں۔علاوہ ازیں یہ بھی بات ہے کہ دوسرے مشرقی ممالک کی نسبت ہندوستان میں انگریزی خواں مسلمان زیادہ ہیں۔اس واسطے انہیں یہ بات خوش پہنچاتی ہے کہ کسی ہندوستانی بھائی کے ساتھ خط و کتابت کا سلسلہ قائم رکھیں۔اگر آپ پسند کریں۔تو بعض اہل امریکہ کے پتے آپ کو لکھ بھیجوں گا۔مجھے اپنا پیارا بھائی حسن علی خوب یاد ہے۔اور وہ وقت مجھے یاد ہے جو کہ میں نے اس کی پسندیدہ صحبت میں گزارا۔اس نے اپنی سمجھ کے مطابق نیکی کی سعی کی۔لیکن میری طرح اس نے بھی غلطی کھائی۔مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ وہ مرنے سے پہلے حضرت مرزا صاحب کی خدمت میں حاضر ہو چکا تھا۔جب میں ہند میں تھا تو اس نے میری مدد کی۔اور میں پچھتاتا ہوں کہ وہ اور میں دونوں مل کر اُسی وقت قادیان کیوں نہ گئے۔خدا نے مجھ پر اور میرے کنبے پر بڑی مہربانی کی اور میں اس کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے مجھے اسلام کی سچی روشنی عطا فرمائی۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ جلد جلد مجھے خط لکھا کریں گے۔اور خوشی سے ہر طرح آپ کی خدمت کرنے کے لئے تیار ہوں۔حضرت مرزا صاحب کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ میرا سلام عرض کریں اور ان سے التجاء کریں کہ میری کامیابی کے لئے دُعا فرماویں۔میں آپ کے لئے سلامتی اور امن کی دُعاء کرتا ہوں۔آپ کا بھائی محمد ایلکس و یب بنوں میں ایک بہت جوشیلے پادری ڈاکٹر پینل نام ہوا کرتے تھے جن کو اشاعت عیسویت کا