ذکر حبیب

by Other Authors

Page 309 of 381

ذکر حبیب — Page 309

309 دشمن ہزاروں۔تمام موٹے مولویوں نے انہیں کافر اور غیر مسلم کا فتویٰ دیا۔لیکن خدا ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔اب ان کے مُریدوں کی تعداد پچاس ہزار کے قریب ہے۔دو مطبع قادیان کے گاؤں میں چل رہے ہیں۔ایک اُردو اخبار بنام الحکم ہفتہ وار نکلتا ہے۔انگریزی میگزین بھی نکلنا شروع ہوا ہے۔جس کا پہلا نمبر آپ کو آگے روانہ کیا گیا تھا اور دوسرا نمبر اب روانہ کیا جاتا ہے۔آپ اس کو غور سے مطالعہ کریں۔اور اپنے دوستوں کے درمیان اس کی اشاعت کریں۔اس کا پڑھنا آپ کے ا لئے بہت سے مسائل پر روشنی ڈالے گا۔ایک بڑے فاضل مولوی صاحب یہاں ہر روز درس قرآن دیتے ہیں۔کوئی سو طالب علم ہر روز ان کے لیکچر میں حاضر ہوتا ہے۔دوسال سے ایک ہائی سکول جاری ہے۔جس میں دینی اور دنیوی تعلیم دی جاتی ہے۔پس آپ دیکھ لیں کہ جس کو خدا رکھنا چاہے، اس کو کوئی تباہ نہیں کر سکتا۔آپ نے عربی زبان کے سیکھنے میں کہاں تک ترقی کر لی ہے۔عربی کا سیکھنا ایک مسلمان کے لئے لا بد ہے۔اپنے دوستوں کو ہمیشہ عربی پڑھنے کے لئے ہدایت کیا کریں۔اس سے ان کو بہت فائدہ ہوگا۔مسٹر ڈوئی کے متعلق آپ کا یہ خیال درست معلوم ہوتا ہے کہ وہ روپیہ جمع کرنے کے واسطے یہ سب کچھ کرتا ہے۔میں نے آپ کا ذکر حضرت اقدس کی خدمت میں عرض کیا تھا اور آپ کا السلام علیکم پہنچایا تھا۔وہ آپ کی خبر سن کر خوش ہیں اور آپ کو السلام علیکم کہتے ہیں۔اور آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ آپ دین اسلام پر پکے رہیں۔اور میگزین کوغور سے پڑھیں ، اور دوستوں کے درمیان اس کی اشاعت کریں۔ہمارے سب دوست آپ کے خطوط سُن کر بہت خوش ہوتے ہیں اور آپ کی ترقی اسلام میں کامیابی کے خواہشمند ہیں۔آپ مولوی حسن علی صاحب کو جانتے ہیں۔ہندوستان کے سفر میں وہ آپ کے ساتھی تھے اُنہوں نے بھی آپ کو اس بات کی ترغیب دی تھی کہ آپ حضرت مرزا صاحب کی ملاقات نہ کریں۔لیکن آپ کے امریکہ چلے جانے کے جلد بعد وہ قادیان آئے اور حضرت کے مُریدوں میں شامل ہوئے۔انہوں نے اپنی اس غلطی کا اقرار کیا اور توبہ کی اور ایک کتاب تصنیف کی جس میں انہوں نے مفضل لکھا کہ ویب صاحب کو مرزا صاحب کی ملاقات سے روکنے میں بڑا ز ورمیں نے ہی دیا تھا۔جس کی وجہ سے میں بہت پشیمان ہوں۔ان کی کتاب شائع ہو چکی ہے جس میں انہوں نے ثابت کیا ہے کہ اسلام کا سچا فرقہ وہی ایک ہے۔جس کے بانی حضرت مرزا صاحب ہیں۔وہ بیچارے فوت ہو