ذکر حبیب — Page 308
308 عیسائیوں نے جو غلط فہمیاں اسلام کے متعلق ان ممالک میں شائع کر رکھی ہیں۔ان کا دفعیہ اس طرح ہو سکتا ہے کہ نیچے اور پاک اصول اسلام پر کتابیں اور رسالے لکھ کر ان ممالک میں شائع کئے جائیں۔جیسا کہ آپ کا خیال ہے۔بہتر طریق یہی ہے کہ ایک اخبار امریکہ میں جاری رہنا۔مجھے افسوس ہے کہ اس ملک کے مسلمان اپنی بات پر نیچے نہ نکلے اور انہوں نے اپنے وعدے کو پورا نہ کیا اور آپ کو مجبوراً اپنا اخبار بند کرنا پڑا۔لیکن میرے پیارے دوست یہی تمہاری ٹھیک جز تھی۔آپ نے برگزیدہ خدا کے متعلق ان لوگوں کی جھوٹی باتوں پر یقین کر لیا۔اور ان کے قابل شرم جھوٹ پر اعتبار کرنے سے آپ نے ہند میں آکر اس شخص کی ملاقات سے اعراض کیا۔حالانکہ صرف وہی ایک شخص قابل زیارت سارے ہند میں نہیں بلکہ ساری دنیا میں تھا۔پس خدا نے آپ کو یہ سبق سکھایا۔خدا نے آپ کو جتلا دیا کہ ایسے لوگوں پر اعتبار نہیں کرنا چاہئیے۔شاید میرے الفاظ آپ کو نا گوار ہوں۔مگر الْحَقُّ مُو صحیح ہے میں مثال دے کر آپ کو سمجھا تا ہوں۔فرض کرو ایک شخص امریکہ کو جاتا ہے۔اس کا یہ سفر صرف مذہب کی خاطر ہے۔وہ اس پاک نیت سے سیر کرتا ہے کہ بزرگ مسلمانوں سے ملاقات کرے اور اپنے ملک میں اسلام پھیلانے کے لئے ان سے مدد لے۔وہ سارے امریکہ میں پھرتا ہے مگر وہ محمد ویب کو ملنا نہیں پسند کرتا۔وہ کہتا ہے کہ محمد ویب کو اس کے ہموطن اچھا نہیں سمجھتے۔اس کے ہم مذہب اس کے حق میں اچھا کلمہ نہیں بولتے۔وہ تمہارے شہر کے پاس سے گذرتا ہے۔لیکن یہ شہر اس کے لئے کسی دلچسپی کا موجب نہیں ہے آپ ایسے شخص کے حق میں کیا کہتے ہیں۔کیا اس نے بر اعظم امریکہ کے اکلوتے مسلمان کی ملاقات کا موقعہ ضائع نہیں کر دیا۔مگر یہ مثال ابھی نامکمل ہے۔کیونکہ آپ ابھی اسلام کی دہلیز پر ہیں۔حالانکہ مرزا صاحب کو خدا تعالیٰ نے رُوحانی دنیا کا حاکم بنایا ہے۔رُوحانی برکات کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے اس بندے کو اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تخت پر بٹھایا ہے۔لیکن میرے پیارے دوست اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے۔وہ تو بہ کرنے والوں کی طرف توجہ کرتا ہے۔استقامت کے ساتھ استغفار کریں۔تو اس کے بے حد رحم جوش میں آوے گا۔اُس کے رحم کے ذریعہ سے تمام مشکلات دُور ہو سکتے ہیں۔اُس کو سب طاقتیں ہیں۔کوئی پتہ اُس کی اجازت کے بغیر ہل نہیں سکتا۔اگر وہ چاہے، تو امریکہ میں کئی اخبار جاری ہو سکتے ہیں۔آپ اسلام کے پھیلانے کے لئے انتھک کوشش کریں۔تب مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری سب خواہشوں کو پورا کر دے گا۔جب حضرت مرزا صاحب نے مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا۔تب ان کے مُرید بہت تھوڑے تھے اور