ذکر حبیب

by Other Authors

Page 274 of 381

ذکر حبیب — Page 274

274 یہ انگریز پروفیسر ریگ تھا۔اس کو میرے دوبارہ عرض کرنے پر حضرت صاحب نے اجازت دے دی تھی۔ملاقات کے مفصل حالات کے واسطے ملاحظہ ہو باب نمبر ۱۹ خط نمبر ۹ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مُرشد نا و مهدین مسیح موعود و مہدی معہود السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ کل میں پروفیسر سیاح کو ملا تھا۔جو حضور کو ملنے کے واسطے آیا۔اُس نے بعض اور انگریزوں سے حضور کا ذکر کیا ہوا تھا۔ان میں سے ایک مجھے ملنے آیا۔دیر تک گفتگو ہوتی رہی۔انہوں نے بہت خواہش ظاہر کی کہ اگر حضور کی اجازت ہو تو ہفتہ کے سہ پہر کو یعنی کل حضور کی زیارت کے واسطے آویں۔جیسا حکم ہو۔ان کو اطلاع دی جاوے۔حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی اللہ عنہ ۱۵ رمئی ۱۹۰۸ء السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - کل میں نے مہندی لگانا ہے۔انشاء اللہ۔اور مہندی لگانے کے دن دو بجے تک فراغت نہیں ہوتی۔پھر بعض اوقات کوفت کے سبب بھی طبیعت قائم نہیں رہتی۔اس لئے آپ نہ پختہ طور پر بلکہ انشاء اللہ کے ساتھ پیر کا دن مقرر کریں۔نماز ظہر کے بعد۔والسلام خط نمبر ۱۰ ، ۱۰ جنوری ۱۹۰۸ء مرزا غلام احمد میں نے حضرت صاحب کی خدمت میں ایک عریضہ لکھا جو حضرت صاحب کے جواب کے ساتھ درج ذیل کیا جاتا ہے۔بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود و مہدی معہود السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - چونکہ حضور سیٹھ صاحب ( عبدالرحمن مدراسی ) کو خود خط لکھا کرتے ہیں۔اس واسطے چند لفافے جن پر ٹکٹ لگا ہے۔اور سیٹھ صاحب کا پتہ انگریزی میں لکھا ہے۔ارسال خدمت ہیں۔ان لفافوں کے اندر کاغذ بھی ہیں۔عاجز پرسوں سے بیمار ہے۔ریزش۔بخار۔سر درد۔حضور دعا فرمائیں۔حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی اللہ عنہ