ذکر حبیب — Page 273
273 میں نہیں ہے۔میرے لئے کافی ہے کہ خدا پر بھروسہ رکھوں۔والسلام خط نمبر ۷ (۱۹۰۵ء ۱۹۰۴ء) مرزا غلام احمد عفی عنہ جبکہ عاجزا کثر ہلکے بخار میں گرفتار رہنے میں مبتلا تھا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اکثر خود میرے علاج کی طرف توجہ فرماتے تھے۔ایک دفعہ میں نے ایک گولی کے متعلق جو حضوڑ نے مجھے کھانے کے واسطے دی کچھ لکھا اور دوبارہ وہی گولی طلب کی۔تو حضور نے یہ جواب لکھا: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - معلوم نہیں کہ آپ نے کس وقت گولی کھائی تھی اور گولی کھانے کے بعد کیا اثر اس کا رہا۔طبیعت میں کیا حالت محسوس ہوئی۔اور پہلے کی نسبت اُس گولی کے بعد کیا معلوم ہوا اور گولی کس وقت کھائی۔اور بخار کس وقت ہوا۔خط نمبر ۸ مئی ۱۹۰۸ ء لاہور مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مُرشدنا و مهدینا مسیح موعود و مہدی معہود السَّلَامُ عَلَيْكُمُ۔اسٹیشن ریل کے قریب ایک انگریز سیاح سے ملنے کا مجھے اتفاق ہوا۔جس کو میں نے حضور کے دعوئی اور دلائل سے اطلاع دی تو اُس نے حضور کی ملاقات کا بہت شوق ظاہر کیا۔وہ اُسی وقت ساتھ آنا تھا مگر میں نے کہا کہ میں پہلے حضور سے اجازت حاصل کرلوں۔اگر مناسب ہو تو بعد نماز ظہر میں اُن کو لے آؤں۔حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی اللہ عنہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - مجھے معلوم نہیں کہ کیسا اور کس خیال کا انگریز ہے۔بعض جاسوسی کے عہدے پر ہوتے ہیں اور بعد ملاقات خلاف واقع باتیں لکھ کر شائع کرتے ہیں۔صرف یہ اندیشہ ہے۔جیسا کہ فضل رومی کا انجام ہوا۔والسلام مرزا غلام احمد