ذکر حبیب

by Other Authors

Page 262 of 381

ذکر حبیب — Page 262

262 سارا کام اس کشش نے کیا جو صادق کے اندر ہوتی ہے۔یہ خیالات باطل ہیں۔کہ کئی لاکھ روپیہ ہو تو کام چلے۔خدا پر توکل کر کے جب ایک کام شروع کیا جائے۔اور اصل غرض اُس سے دین کی خدمت ہو۔تو وہ خود مددگار ہو جاتا ہے۔اور سارے سامان اور اسباب بہم پہنچا دیتا ہے۔۳/۹/۱۹۰۲ عا جز راقم کی تبدیلی مدرسہ سے ایڈیٹری البدر کی طرف جب مارچ ۱۹۰۲ء میں برادرم محمد افضل خاں صاحب مرحوم کی وفات ہوئی اور عاجز راقم کی خدمات تعلیم الاسلام ہائی سکول کی ہیڈ ماسٹری سے اخبار البدر کی ایڈیٹری کی طرف منتقل کی گئیں۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت مولوی نورالدین صاحب کی طرف سے مفصلہ ذیل اعلانات شائع ہوئے۔جو اخبار البدر جلد نمبر ا ، مورخہ ۶ را پریل ۱۹۰۵ء سے نقل کئے جاتے ہیں : بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم اطلاع میں بڑی خوشی سے یہ چند سطریں تحریر کرتا ہوں کہ اگر چہ منشی محمد افضل مرحوم ایڈیٹر اخبار البدر قضائے الہی سے فوت ہو گئے ہیں۔مگر خدا تعالیٰ کے شکر اور فضل سے اُن کا نعم البدل اخبار کو ہاتھ آ گیا ہے۔یعنی ہمارے سلسلہ کے ایک برگزیدہ رکن ، جوان ، صالح اور ہر یک طور سے لایق ، جن کی خوبیوں کے بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔یعنی مفتی محمد صادق صاحب بھیروی ، قائم مقام منشی محمد افضل مرحوم ہو گئے ہیں۔میری دانست میں خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے اس اخبار کی قسمت جاگ اُٹھی ہے کہ اس کا ایسا لائق اور صالح ایڈیٹر ہاتھ آیا۔خدا تعالیٰ یہ کام ان کے لئے مبارک کرے۔اور ان کے کاروبار میں برکت ڈالے۔آمین ثم آمین۔خاکسار مرزا غلام احمد ۲۳ محرم الحرام ۱۳۲۳ھ علی صاحبا التحيه والسلام - ۳۰ / مارچ ۱۹۰۵ء میرا دل گوارا نہیں کر سکتا تھا کہ قادیان سے کوئی مفید سلسلہ جاری ہو اور وہ رُک جائے۔البدر کے چند روزہ وقفہ کا رنج تھا۔سردست اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے تدبیر نکالی ہے۔کہ میاں معراج الدین عمر جن کو دینی امور میں اللہ تعالیٰ نے خاص جوش بخشا ہے۔اس طرف متوجہ ہوئے۔اور نصرت اللہ یوں جلوہ گر ہوئی کہ اس کی ایڈیٹری کیلئے میرے نہایت عزیز مفتی محمد صادق صاحب ہیڈ ماسٹر ہائی سکول قادیان کو منتخب کیا گیا۔اور اس تجویز کو حضرت امام نے بھی پسند فرمایا۔میں یقین کرتا ہوں کہ