ذکر حبیب — Page 245
245 نظم حامد اسی وقت حامد شاہ صاحب سیالکوٹی کی ایک نظم حضرت مولوی عبدالکریم صاحب نے پڑھی۔جو کہ انہوں نے اپنے خط میں لکھی تھی۔اور اس کے ساتھ ایک عزیز کے واسطے دُعاء کے لئے التجاء تھی۔نظم کو سن کر حضرت اقدس بمعہ جماعت بہت خوش ہوئے اور حضرت نے فرمایا کہ اس کو کہیں چھپوا دینا چاہیے۔لہذا وہ الحکم میں چھپنے کے لئے دی گئی۔امید ہے کہ آپ اسے پڑھ کر بہت خوش ہوں گے۔اس کے دو تین شعر میں بھی آپ کو سُنا تا ہوں۔ڈنکا بجا جہاں میں مسیحا کے نام کا خادم ہے دینِ پاک رسولِ انام کا بٹتا ہے قادیاں میں زر و مال احمدی لنگر لگا ہوا ہے وہاں فیض عام کا نورمحمدی سے چمکتا ہے وہ مکاں کچھ رنگ ہی جُدا ہے وہاں صبح و شام کا ڈاکٹر لوقا عشاء کی نماز کے بعد حضور اقدس اندر تشریف لے گئے۔اور میں نے مولوی محمد علی صاحب کی امداد میں تھوڑی دیر اشتہاروں کا کام کر کے اُنہیں کے زیر سایہ بیت السلام میں رات کاٹی۔نماز فجر کے وقت حضرت اقدس تشریف لائے۔اور نماز کے بعد اندر چلے گئے اور اس کے بعد 9 بجے کے قریب سیر کے واسطے تشریف لائے۔اور احباب ہمہ گوش ہو کر ساتھ ہو لئے۔وہی رات والے مضمون ، ڈاکٹر لوقا کا ذکر درمیان آیا۔میاں اللہ دیا صاحب لدھیانوی بھی اتفاقاً ساتھ تھے۔انہوں نے بھی تصدیق کی کہ لوقا ڈاکٹر تھا۔مگر یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ حضرت مسیح کے زمانہ میں تھا۔اس واسطے زیادہ تحقیقات کے لئے میاں الہ دیا صاحب کو بھی ارشاد ہوا۔اسی پر بہت دیر تک گفتگو ہوتی چلی گئی۔حضرت نے فرمایا۔عربی میں لق چٹنی کو بھی کہتے ہیں۔میں نے عرض کی کہ انگریزی میں راق چاٹنے کو کہتے ہیں۔فرمایا۔چٹنی تک تو بات پہنچ گئی ہے۔امید ہے کہ مرہم پٹی تک بھی بات نکل آئے۔فرمایا کہ انگریزی کتابوں اور تاریخ کلیسا سے اُس کے حالات کے متعلق تحقیقات کرنی چاہئیے۔یہ ایک نئی بات نکلی ہے۔