ذکر حبیب

by Other Authors

Page 244 of 381

ذکر حبیب — Page 244

244 فرمایا ”اگر کسی کے باطن میں کوئی حصہ رُوحانیت کا ہے، تو وہ مجھ کو قبول کرے گا۔“ کتاب تعلیم فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایک کتاب تعلیم کی لکھوں ، اور مولوی محمد علی صاحب اس کا ترجمہ کریں۔اس کتاب کے تین حصے ہوں گے۔ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ کے حضور میں ہمارے کیا فرائض ہیں۔اور دوسرے یہ کہ ہمارے نفس کے کیا کیا حقوق ہم پر ہیں۔اور تیسرے یہ کہ بنی نوع کے ہم پر کیا کیا حقوق ہیں۔“ کرامات اولیاء فرمایا ” زمانہ نبوت تو نور علی نور تھا۔اور ایک آفتاب تھا۔لیکن اس کے بعد کے اولیاؤں کے جو خوارق و کرامات بتلائے جاتے ہیں۔وہ اپنے ساتھ انکشاف نہیں رکھتے اور ان کی تاریخ کا صحیح پتہ نہیں لگ سکتا۔چنانچہ شیخ عبد القادر جیلانی کے کرامات اُن کے دوسوسال بعد لکھے گئے۔اور علاوہ اس کے ان لوگوں کو یہ موقع مقابلہ دشمن کا نہیں ملا اور نہ اُن کو ایسا فتنہ پیش آیا ، جیسا کہ ہم کو ایسی ہی باتوں پر سیر کا وقت ختم ہوا۔اوروح کو ایک تازگی حاصل ہوئی۔مجلس امام حضرت اقدس پھر روٹی کے وقت تشریف لائے۔مگر وہی حضرت رسول کریم کی مجلس کا نمونہ کہ جس طرح کی باتیں شروع ہو گئیں ، ہوتی رہیں۔ملانوں کی نفس پرستیوں اور طلاق اور حلالہ کی منحوس رسم کے متعلق گفتگو ہوتی رہی۔اور علمائے زمانہ پر افسوس ہوتا رہا۔اور مولوی برہان الدین صاحب نے ان بدیوں کے دُور کرنے میں اپنے کارناموں کا تذکرہ کیا۔جن کو جماعت شوق سے سنتی رہی۔اس کے بعد حضور اقدس ظہر اور عصر کی نماز میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔اور مغرب سے عشاء کے پڑھ چکنے تک باہر تشریف فرما ر ہے۔اور مغرب کے بعد آپ نے ایک مخلص کا ایک خط سُنا۔اور دو اخبار میں سنیں ایک تو سیالکوٹ کی جن میں مرہم عیسی کا ذکر ہے۔اور اس کو سن کر بہت محظوظ ہوئے۔میں اُمید کرتا ہوں کہ لکھنے والے کا اجر قائم ہو گیا۔خصوصاً ڈاکٹر لوقا کے لفظ پر بہت خوش ہوئے اور اس کے ڈاکٹر ہونے کے متعلق زیادہ تحقیقات کرنے کے واسطے اس عاجز کو ارشا د صادر فرمایا۔اور دوم اخبار عام آریوں کی بد زبانی پر ایک ایڈیٹوریل ہند واڈیٹر کا لکھا ہوا تھا۔غالبا دونوں مضمون الحکم میں بھی نکل جائیں گے۔اور آپ ان کو ملا حظہ فرمائیں گے۔دونوں قابل پڑھنے کے ہیں۔