ذکر حبیب

by Other Authors

Page 237 of 381

ذکر حبیب — Page 237

237 سنت اللہ اور امر الہی اِس طرح پر نہ ہوتا کہ آئمۃ الکفر اخیر میں ہلاک ہوا کریں۔تو اب بھی بڑے بڑے لوگ جلد تباہ ہو جاتے۔لیکن چونکہ بڑے مخالف جو ہوتے ہیں۔اُن میں ایک خوبی عزم اور ہمت اور لوگوں پر حکمرانی اور اثر ڈالنے کی ہوتی ہے۔اس واسطے ان کے متعلق یہ امید بھی ہوتی ہے۔کہ شاید لوگوں کے حالات سے عبرت پکڑ کر تو بہ کریں اور دین کی خدمت میں اپنی قوتوں کو کام میں لا دیں۔بڑی لذت فرمایا اس بات میں بڑی لذت ہے۔کہ انسان خدا کے وجود کو سمجھے۔کہ وہ ہے۔اور رسول کو برحق جانے۔انسان کو چاہیے کہ اپنے گزارے کے مطابق اپنی معیشت کو حاصل کرے اور دنیا کی بہت مرا دیا بیوں کی خواہش کے پیچھے نہ پڑے۔