ذکر حبیب

by Other Authors

Page 227 of 381

ذکر حبیب — Page 227

227 ذمہ داریوں میں بالکل نکما نکلا ہے۔وہ جو بالکل یاس میں ہے۔اس کا کام بنانے والا رحمن ہے۔وہ جس کی کشتی ٹوٹ گئی ہے اور وسط دریا میں گرا پڑا ہے اور اس کا کوئی ساتھی نہیں جو اُ سے بچاوے اور اس کے ہاتھ اور پاؤں نہیں کہ وہ دُوسرا قدم آگے کو مارے۔کون ہے جو اُ سے بچاوے۔وہ خدا کی صرف رحمانیت کے رحم سے بچ سکتا ہے۔“ دینی امتحان فرمایا ” دسمبر کے آخر میں جو احباب کے واسطے امتحان تجویز ہوا ہے۔اس کو لوگ معمولی بات خیال نہ کریں۔اور کوئی اسے معمولی عذر سے نہ ٹال دے۔یہ ایک بڑی عظیم الشان بات ہے اور چاہئیے کہ لوگ اس کے واسطے خاص طور پر اس کی تیاری میں لگ جاویں۔(۱۳) ڈائری حضرت امام علیہ الصلوۃ والسلام غیروں کے پیچھے نماز منع ۱۰ر دسمبر ۱۹۷ء۔سید عبداللہ صاحب عرب نے سوال کیا کہ میں اپنے ملک عرب میں جاتا ہوں۔وہاں میں ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں۔فرمایا۔” مصدقین کے سوا کسی کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔“ عرب صاحب نے عرض کیا۔وہ 66 لوگ حضور کے حالات سے واقف نہیں ہیں اور ان کو تبلیغ نہیں ہوئی۔فرمایا۔ان کو پہلے تبلیغ کر دینا۔پھر وہ مصدق ہو جائیں گے یا مکذب‘ عرب صاحب نے عرض کیا کہ ہمارے ملک کے لوگ بہت سخت ہیں۔اور ہماری قوم شیعہ ہے۔فرمایا ” تم خدا کے بنو۔اللہ تعالیٰ کے ساتھ جس کا معاملہ صاف ہو جاوے۔اللہ تعالیٰ آپ اس کا متولی اور متکفل ہو جاتا ہے۔“ اب اسلام کی ترقی فرمایا ”آج کل تمام مذاہب کے لوگ جوش میں ہیں۔عیسائی کہتے ہیں کہ اب ساری دنیا میں مذہب عیسوی پھیل جاوے گا۔بر ہمو کہتے ہیں کہ ساری دنیا میں بر ہموؤں کا مذہب کھیل جائے گا۔اور آریہ کہتے ہیں کہ ہمارا مذہب سب پر غالب آ جاوے گا مگر یہ سب جھوٹ کہتے ہیں۔خدا تعالیٰ اُن میں سے کسی کے ساتھ نہیں۔اب دنیا میں اسلام کا مذہب پھیلے گا۔اور باقی سب مذاہب اس کے آگے