ذکر حبیب — Page 209
209 کے سامنے کھڑا ہونا مشکل ہوتا ہے تو کیا حال ہو گا۔اُس وقت جبکہ احکم الحاکمین کے سامنے لوگ کھڑے کئے جاویں گے۔“ مصلوب بموجب توریت فرمایا تو رات کی رُو سے جو زنا کا نطفہ ہو ، وہ ملعون ہوتا ہے۔اور جو صلیب دیا جائے وہ بھی ملعون ہوتا ہے۔تعجب ہے، کہ عیسائیوں نے اپنی نجات کے واسطے کفارہ کا مسئلہ گھڑ لیا۔اور یہ تسلیم کر لیا کہ یسوع صلیب پر جا کر ملعون ہو گیا۔جب ایک لعنت کو اُنہوں نے یسوع کے واسطے روا رکھا ہے۔تو پھر دوسری لعنت کو بھی کیوں روا نہیں رکھ لیتے۔تا کہ کفارہ زیادہ پختہ ہو جائے۔جب لعنت کا لفظ آ گیا۔تو پھر کیا ایک اور کیا دو۔مگر قرآن شریف نے ان دونوں لعنتوں کا رڈ کیا ہے۔اور دونوں کا جواب دیا ہے کہ اُن کی پیدائش بھی پاک تھی۔اور اُن کا مرنا عام لوگوں کی طرح تھا۔صلیب پر نہ تھا۔“ ترک دنیاز فرمایا منتفی خدا تعالیٰ کی طرف جاتا ہے۔اور دنیا اس کے پیچھے خود بخود آتی ہے۔پر دنیا دار کی خاطر رنج اور تکلیف اُٹھاتا ہے۔پھر بھی اُسے دنیا میں آرام نہیں ملتا۔دیکھو صحابہ نے دُنیا کو ترک کیا۔اور وہ دُنیا میں بھی بڑے مالدار ہوئے۔اور عاقبت کا بھی پھل کھایا۔“ صادق و کاذب میں پہچان سوال ہوا کہ بعض مخالفین بھی الہامات کا دعوی کرتے ہیں۔تو صادق اور کاذب میں کیا شناخت ہوئی۔فرمایا۔یہ بہت آسان ہے۔وہ ہمارے مقابل میں آ کر یہ دعوئی شائع کریں۔کہ اگر ہم نیچے ہیں تو ہمارا مخالف ہم سے پہلے مر جائے۔تو ہمیں پختہ یقین خدا تعالیٰ کی طرف سے دیا گیا ہے۔کہ اگر ایک دس برس کا بچہ جس کے واسطے زندگی کے تمام سامان موجود ہوں۔اور کثیر حصہ اس کی عمر کا باقی ہو دے، یہ دعوی کر کے ہمارے برخلاف کھڑا ہو جائے۔تو اللہ تعالیٰ اُسے ہم سے پہلے موت دے گا۔“ (۶) ڈائری امام ہمام علیہ الصلوۃ والسلام تقویٰ کی باریک راہیں جون ۱۹۰۱ء۔فرمایا ” تقوی والے پر خُدا کی ایک تجتبی ہوتی ہے۔وہ خدا کے سایہ میں