ذکر حبیب — Page 7
7 مولوی محمد علی صاحب کے واسطے مسجد مبارک کے متصل اپنے مکان کی تیسری منزل پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کمرہ بنوایا تو جب تک کہ مولوی محمد علی صاحب کی شادی نہیں ہوئی مجھے بھی اُسی کمرے میں حضرت صاحب ٹھیرایا کرتے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے مجھے اُس کمرے میں ٹھیرایا جو مسجد مبارک اور حضور کے قیام گاہ کے درمیان شمالی جانب ہے اور جس میں سے مسجد مبارک کی طرف ایک کھڑ کی کھلتی ہے۔یہی بیت الفکر ہے۔اُس وقت میں بی اے کے امتحان کی طیاری کے واسطے چند روز کی رُخصت لے کر قادیان آیا ہوا تھا۔بیعت مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم ۱۸۸۹ء۔لدھیانہ میں جب پہلی بیعت ہوئی اور حضرت مولینا مولوی حکیم نور الدین صاحب نے سب سے اوّل بیعت کی تو اُس وقت حضرت مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم کے خیالات نیچریوں کے سے تھے اور وہ بیعت کی قدر نہ جانتے تھے۔مگر حضرت مولینا حکیم نور الدین صاحب کی نصیحت پر عمل کر کے جو اُن کے اُستاد تھے بیعت کے واسطے حضرت صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت صاحب نے مولوی نورالدین صاحب رضی اللہ عنہ کو بلایا اور اُن کے ہاتھ میں مولوی عبدالکریم صاحب کا ہاتھ رکھا اور ان ہر دو کو اپنے ہاتھ میں لیا اور تب اُن سے (مولوی عبد الکریم صاحب سے ) بیعت کے الفاظ کہلوائے ( یہ واقعہ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم رضی اللہ عنہ خودسُنایا کرتے تھے )۔جو بیعت پہلے دن ہوئی اور اُس میں چالیس افراد کی بیعت لی گئی تھی ، اُس میں حضرت مولوی عبد الکریم صاحب شامل نہ تھے مگر انہی ایام میں اُنہوں نے بھی بیعت کر لی تھی۔ابتداء میں جب مہمان کم ہوتے تھے اور گول کمرے میں یا مسجد میں مہمانوں کو کھانا کھلایا جاتا تھا۔اُس وقت عموماً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی باہر مہمانوں میں بیٹھ کر کھانا کھایا کرتے تھے۔آپ ایک روٹی ہاتھ میں لیتے اور اُس کے دوٹکڑے کرتے۔ایک ٹکڑا دستر خوان پر رکھ دیتے ، دوسرے کے پھر دوٹکڑے کرتے۔پھر ایک ٹکڑا دستر خوان پر رکھتے۔جو ہاتھ میں رہ جاتا اُس میں سے ایک چھوٹا سا ٹکڑا کاٹتے جو لمبائی چوڑائی میں ایک انچ سے کم ہوتا اور اُسے سالن کے کٹورے میں ڈالتے۔اس طرح بہت تھوڑا سالن اس ٹکڑے کو ایک کنارے پر لگتا۔پھر اُسے مُنہ میں ڈالتے اور دیر تک اسی کو چباتے رہتے اور مہمانوں کے ساتھ باتیں کرتے رہتے اور کبھی کبھی اپنے آگے سے کوئی کھانے کی چیز اُٹھا کر کسی مہمان کو دیتے یا اچار یا مُرتبہ یا کوئی اور خاص چیز