ذکر حبیب — Page 179
179 گذرتی ہے۔پس اس کے لئے دو جہتم ہیں۔ایک اس زندگی میں اور دوسرا اگلے جہان میں۔“ نصیحت سب سے مانو فرمایا: ” واعظ کے قول کی طرف دیکھو۔اس بات کا خیال نہ کرو کہ کہنے والا کون یا کیسا ہے۔نکتہ چینی کرنے والے عموماً نا کام رہ جاتے ہیں۔“ مومنانہ زندگی فرمایا: ”خدا تعالیٰ مومنانہ زندگی کا ذمہ وار ہو جاتا ہے۔لیکن جب انسان خدا سے بے پرواہ ہو کر بہائم کی طرح زندگی بسر کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اُس کی زندگی کا متکفل نہیں ہوتا۔دیکھو ہزاروں گائے اور بکریاں کرتی ہیں۔اور ذبح کی جاتی ہیں۔کون اُن پر روتا ہے۔یا اُن کی کچھ پرواہ کرتا ہے۔“ فرمایا : ” انسان دنیا کے لئے تکلیف اُٹھاتا ہے۔تو پھر خدا کے لئے تکالیف کیوں نہ اُٹھائے۔جو آدمی صدق کے ساتھ لگا ر ہے۔اُسے آخر کامیابی ہو جاتی ہے۔اوپرے دل اور غفلت سے دُعا نہ کرو، بلکہ دل لگا کر دُعاء کرو۔اور اس کے مطابق اپنا عمل در آمد بناؤ۔خدا رحیم کریم ہے۔وہ انسان کو بہت ابتلاء میں نہیں ڈالتا۔جلد فضل کر دیتا ہے۔دیکھو دنیوی مقدمات والے اپنی دنیوی غرض کے واسطے کس قدر زحمت اُٹھاتے ہیں۔اور لمبی لمبی تاریخوں کا انتظار کرتے ہیں۔تمہارا مقصد تو خدا ہے۔تمہیں تھکنا نہیں چاہئیے۔مانگتے جاؤ۔آخر ایک وقت تحات اللہ کا آجائے گا۔جو قبولیت دُعاء کا وقت ہوگا۔اور معاً ایک ٹھنڈا پانی پڑے گا۔جو شخص صادق ہو، استقامت والا ہو۔اور صبر کے ساتھ انتظار کرے۔اُس کے لئے آخر ایک روشنی آئے گی جو اُسے روشن کر دے گی۔“ عبد الله فرمایا : ” مومنوں کے کئی نام ہیں۔مگر سب سے بڑا نام عبد اللہ ہے۔اسی لئے رسُول اللہ کا نام ہے۔عَبدُهُ وَرَسُولُهُ - عبد ہونا قطب اور ولایت ہونے سے بھی بڑھ کر ہے۔فادخلی فی عبادی۔یہ اسی زندگی کے لئے ہے۔نہ کہ صرف مرنے کے بعد پورانی نوٹ بک ۱۸۹۸ء الهام عم نقل خط حضرت مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم۔مورخہ ۳۔ستمبر ۱۸۹۸ء از قادیان -