ذکر حبیب

by Other Authors

Page 178 of 381

ذکر حبیب — Page 178

178 آمدنی ایک مذہبی سلسلہ کے واسطے ہے۔اسی میں صرف ہوتی ہے۔کمشنر صاحب نے اپیل منظور کیا اور حکم انکم ٹیکس منسوخ کیا۔محاسبه نفس ۲۲ جنوری ۱۸۹۸ء فرمایا۔اپنے نفس کا محاسبہ کرتے رہو۔کہ افراط وتفریط میں نہ پڑے۔تمہارا ہر ایک کام قال اللہ اور قال الرسول کے مطابق ہو۔دیکھو! جس کھیت کے گر دباڑھ نہ ہو۔اُسے چوروں کا خطرہ رہتا ہے۔شیطان بھی چور کی مانند طرح طرح کے لباسوں میں آتا ہے۔اور انسان کو دھوکے میں ڈالتا ہے۔دُعا بھی ایک مجاہدہ اور ایک سعی ہے۔انسان بھی اپنے مختلف اعضاء کے ذریعہ سے اپنے اندر ایک جماعت کا حکم رکھتا ہے۔آنکھ، ناک، کان، منہ، اعضائے خاص ان سب کے درست رہنے سے انسان درست رہتا ہے۔اگر ایک فردان میں سے گمراہی پر چلے تو سب کو جہنم میں لے ڈوبتا ہے۔زبان بہت ہی بدیوں کی جڑھ بن جاتی۔اس کی حفاظت ضروری ہے تقویٰ کی بنیاد زبان سے ہی شروع ہوتی ہے۔زبان پر قابو پانے والا بہادر ہوتا ہے۔زبان سارے بدن کی وکیل ہے۔دل سارے اعضاء کا رئیس ہے۔اس کو درست رکھنا ضروری ہے۔جہاں تک ہو سکے، اپنی طاقتوں سے بھی کام لو اور دُعا کی طرف بھی متوجہ رہو۔دُعا فطرتِ انسانی کا تقاضا ہے۔فرمایا۔شیعہ لوگوں کی غلطی ہے۔جو خیال کرتے ہیں کہ امامت بارہ اماموں تک ختم ہوگئی۔ہمیں دُعا سکھائی گئی ہے کہ ہم نبیوں اور رسولوں کے رنگ میں رنگین کئے جائیں۔اللہ تعالیٰ انبیاء میں تمام اخلاق فاضلہ رکھتا ہے۔اور خلقت کے سامنے بطور نمونہ انہیں پیش کرتا ہے۔تا کہ وہ بھی ایسے ہی بن جائیں۔اسلام میں ہزار ہا ولی ہوئے اور ہمیشہ ہوتے رہیں گے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں ہر مومن کا نام ولی رکھا ہے۔اس بات کا انکار کہ اسلام میں ولی نہیں ہوتے ہیں ، کفر ہے۔فرمایا ! جہنم کہیں باہر سے نہیں آتی۔بلکہ انسان کے بد اعمال اندر سے ہی اُس کے واسطے جہنم طیار کر دیتے ہیں۔جیسا کہ کمرے کے اندر سے ہوا خارج کر دی جائے۔تو کمرے میں رہنے والوں پر معاموت طاری ہو جاتی ہے اور جیسا کہ مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔ایسا ہی انسان خدا تعالیٰ کے بغیر حیات نہیں پا سکتا۔جو خدا سے الگ ہوا۔وہ بڑا بد قسمت ہے۔وہ مُردہ ہے۔د و جهنم فرمایا : '' جب تک انسان خدا کے لئے نہیں ہو جاتا تب تک اس کی یہ زندگی بھی جہنم ہی میں