ذکر حبیب

by Other Authors

Page 174 of 381

ذکر حبیب — Page 174

174 (۱) منقول (۲) معقول (۳) آیات سماوی جب انسان پہلے ہر دو سے عاجز آتا ہے۔تب اللہ تعالیٰ اپنی قدرت دکھاتا ہے اور سارے علوم صرف کشف اور الہام سے کھلتے ہیں۔جو تم سے بھلا کرے۔اُس کا شکریہ کرو۔اور اس کے واسطے دُعا کرو۔غالباً میں سفر گورداسپور میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ تھا۔جبکہ مفصلہ ذیل الہامات ہوئے۔۲۱ / اگست ۱۸۹۷ء (۱) پاتیک نصرتی (۲) إبراء ( بے قصور ) (1) (۳)ماهذا الاتهديد الحكام (۴) صادق آن باشد که ایام بلا 3 می گذارد با محبت با وفا (۵) انى مع الله العزيز الاكبر (۶) انت منی و انامنک © ۲۲ / اگست ۱۸۹۷ء (۱) الم تر كيف فعل ربك باصحاب الفيل ® (۲) فيه شي خواب میں دکھائے گئے۔(۱) تین اُسترے (۲) عطر کی شیشی الہام : تین میں سے ایک پر عذاب نازل ہوگا۔“ حضرت صاحب کو الہام ہوا۔تو پڑ یا طو پر فرمایا عبرانی لغت میں تلاش کرو۔شاید کہ یہ عبرانی لفظ ہو۔میں نے عرض کی کہ عبرانی میں حرف پ نہیں ہوتا۔اس واسطے یہ لفظ عبرانی نہیں ہوسکتا۔(۲۸/ جولائی ۱۸۹۷ء) فرمایا ” دعاء ایسے امر کے واسطے نہیں چاہئیے۔جو اللہ تعالیٰ کی صفات اور اس کے وعدوں کے خلاف ہو۔“ تجھے میری مدد آئے گی۔مقدمہ کے ایام میں یہ الہام ہوا۔اور اس کے مطابق مقدمہ میں فتح ہوئی۔یہ صرف حاکموں کی طرف سے تنبیہ ہے۔® صادق وہ ہوتا ہے جو مصیبت کے دن محبت اور وفا میں گزارتا ہے۔میں اللہ کے ساتھ ہوں جو غالب اور سب سے بڑا ہے۔® تو مجھ سے ہے، ہمیں تجھ سے ہوں۔کیا تو نے نہیں دیکھا۔تیرے رب نے ہاتھیوں والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا۔اس میں کچھ بات ہے (صادق)