ذکر حبیب — Page 171
171 فرمایا کہ پیپر منٹ کھاؤ۔کیونکہ درد کمر خرابی معدہ سے ہوتا ہے۔ایک دفعہ حضرت صاحب کو کھانسی تھی۔حضور نے خرفہ ۲ ماشہ۔السی اماشہ کا جوشاندہ بنا کر پیا۔فرمایا پورا نا یونانی نسخہ یہی ہے۔“ لفظ نزول ۱۸۹۶ء فرمایا حضرت مسیح کی آمد کے واسطے جو لفظ آیا ہے۔وہ نڑ ول ہے اور رجوع نہیں ہے۔اوّل تو واپس آنے والے کی نسبت جو لفظ آیا ہے، وہ رجوع ہے اور رجوع کا لفظ حضرت عیسی کی نسبت کہیں نہیں بولا گیا ؟ دوم۔نزول کے معنے آسمان سے آنے کے نہیں ہیں۔نزیل مسافر کو کہتے ہیں۔“ مخالفین پرسختی فرمایا ”ہم نے جو بعض جگہ پر مخالفین پرسختی کی ہے۔وہ اُن کے تکبر کو دور کرنے کے واسطے کی ہے۔وہ سخت باتوں کا جواب نہیں ہے۔بلکہ علاج کے طور پر کڑوی دوائی ہے۔الْحَقُّ مُرٌّ لیکن ہر شخص کے واسطے جائز نہیں کہ وہ ایسی تحریر کو استعمال کرے۔جماعت کو احتیاط چاہئیے۔ہر شخص پہلے اپنے دل کو ٹول کر دیکھ لے کہ صرف ضد اور دشمنی کے طور پر ایسے الفاظ استعمال کرتا ہے یا کسی نیک نیت پر یہ کا معنی ہے۔فرمایا ” مخالفین کے ساتھ دشمنی سے پیش نہیں آنا چاہئیے بلکہ زیادہ تر دُعا سے کام لینا چاہئیے 66 اور دیگر وسائل سے کوشش کرنی چاہئیے“ صبر کی تعلیم ۱۸۷ء فرمایا۔لوگ تمہیں دُکھ دیں گے اور ہر طرح سے تکلیف پہنچائیں گے۔مگر ہماری جماعت کے لوگ جوش نہ دکھا ئیں۔جوش نفس سے دل دُکھانے والے الفاظ استعمال نہ کرو۔اللہ تعالٰی کو ایسے لوگ پسند نہیں ہوتے۔ہماری جماعت کو اللہ تعالیٰ نمونہ بنانا چاہتا ہے۔“ لفظ مولوی ۱۸۹۷ء کا ذکر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ”میں ہرگز اپنے آپ کو مولوی نہیں کہتا۔اور نہ میں راضی ہوں کہ کبھی کوئی مجھے مولوی کہے۔بلکہ مجھے تو اس لفظ سے ایسا