ذکر حبیب — Page 162
162 عموماً حضرت مسیح موعود فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی سچے دل سے اللہ تعالیٰ کے حضور میں اپنے گنا ہوں سے تو بہ کرتا ہے تو اُس وقت تو خدا تعالیٰ اُس کے پچھلے سب گناہ بخش دیتا ہے خواہ وہ دوبارہ پھر گناہ میں مبتلا کیوں نہ ہو جائے۔کشمیر سے ایک احمدی لمبے قد کا غریب آدمی نہایت اخلاص کے ساتھ اپنے گاؤں سے قادیان تک سارا راستہ پیدل چلتا ہوا آیا کرتا تھا۔اس کا نام غالباً اکل جو تھا۔وہ ایک دفعہ قادیان میں آیا ہوا تھا۔جب کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک صبح سیر پر جانے کے واسطے باہر تشریف لائے۔چوک میں وہ کشمیری بھی کھڑا تھا۔جب اُس نے حضرت صاحب کو دیکھا تو فرط محبت میں روتا ہوا آپ کے پاؤں پر سر رکھ دیا۔آپ نے جھک کر اُسے اُٹھایا اور فرمایا۔یہ نا جائز ہے۔انسان کو سجدہ نہیں کرنا چاہیے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات اخبارات بدر و الحکم میں چھپا کرتے تھے تو حضرت نے بارہا فرمایا کہ یہ ہر دو اخبار ہمارے دو بازؤں کی طرح ہیں جو ہمارے الہامات اور تعلیم کو فو ر اسب ملکوں میں پھیلا دیتے ہیں۔جب کبھی کسی جگہ کے متعلق ذکر ہوتا وہاں احمدیوں کی تعداد بہت کم ہے یا ایک ہی احمدی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت بابرکت میں عرض کی جاتی کہ وہاں وہ احمدی فوت ہو گیا تو اُس کا تو کوئی جنازہ بھی نہ پڑھے گا۔وہاں سب غیر احمدی ہیں اور سخت مخالف ہیں۔تب حضرت فرمایا کرتے ” مومن کا جنازہ فرشتے پڑھا کرتے ہیں۔ایسے لوگ جنازہ پڑھ بھی لیں تو کیا فائدہ۔اُن کا پڑھنا نہ پڑھنا برابر ہے“ (۵۹) سونا بنانے والے کیمیاگر فرمایا کرتے تھے ” میرے نزدیک سب سے بڑے مشرک کیمیا گر ہیں یہ رزق کی تلاش میں یوں مارے مارے پھرتے ہیں اور ان اسباب سے کام نہیں لیتے جو اللہ تعالیٰ نے جائز طور سے رزق کے حصول کے لئے مقرر کئے ہیں اور نہ پھر تو کل کرتے ہیں۔حالانکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔وفـــی السماء رزقكم وما توعدون۔کہ آسمان میں ہے تمہارا رزق اور جو کچھ تم وعدہ دیئے جاتے ہو ) ہم ایسے مہو سوں کو ایک کیمیا کا نسخہ بتلاتے ہیں۔بشرطیکہ وہ اس پر عمل کریں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے ومن يتق الله يجعل له مخرجا ويرزقه من حيث لا يحتسب۔پس تقویٰ ایک ایسی چیز ہے کہ جسے یہ حاصل ہو ، اُسے گویا تمام جہان کی نعمتیں حاصل ہو گئیں۔یا درکھو متقی کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا بلکہ وہ اس مقام پر ہوتا ہے کہ جو چاہتا ہے خدا اس کے لئے اس کے مانگنے سے پہلے مہیا کر دیتا