ذکر حبیب

by Other Authors

Page 112 of 381

ذکر حبیب — Page 112

112 مدارس قادیان میں تعلیم پانے کی برکت مدرسہ کا ذکر تھا۔فرمایا اس جگہ طلبا کا آ کر پڑھنا بہت ضروری ہے جو شخص ایک ہفتہ ہماری صحبت میں آکر رہے وہ مشرق و مغرب کے مولویوں سے بڑھ جائے گا۔جماعت کے بہت سے لوگ ہمارے روبرو ایسے طیار ہونے چاہئیں جو آئندہ نسلوں کے واسطے واعظ اور معلم ہوں اور لوگوں کو راہ راست پر لا دیں۔باغ والا خواب جماعت کو مر تذکرنے کی سعی کرنے والے نا کام ہلاک ہوں گے ۳۰ رمئی ۱۹۰۶ء۔فرمایا : اللہ تعالیٰ جب ایک باغ لگاتا ہے اور کوئی اس کو کاٹنا چاہتا ہے تو خدا اُس شخص پر کبھی راضی نہیں ہو سکتا۔مدت کی بات ہے میں نے ایک خواب دیکھا تھا کہ میں ایک گھوڑے پر سوار ہوں اور باغ کی طرف جاتا ہوں اور میں اکیلا ہوں۔سامنے سے ایک لشکر نکلا جس کا میہ ارادہ ہے کہ ہمارے باغ کو کاٹ دیں۔مجھ پر ان کا کوئی خوف طاری نہیں ہوا اور میرے دل میں یہ یقین ہے کہ میں اکیلا ان سب کے واسطے کافی ہوں۔وہ لوگ اندر باغ کے چلے گئے اور ان کے پیچھے میں بھی چلا گیا۔جب میں اندر گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ سب کے سب مرے پڑے ہیں اور اُن کے سر اور ہاتھ اور پاؤں کاٹے ہوئے ہیں اور اُن کی کھالیں اُتری ہوئی ہیں۔تب خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا نظارہ دیکھ کر مجھ پر رقت طاری ہوئی اور میں رو پڑا کہ کس کا مقدور ہے کہ ایسا کر سکے۔فرمایا: اس لشکر سے ایسے ہی آدمی مُراد ہیں جو جماعت کو مُر تذ کرنا چاہتے ہیں اور ان کے عقیدوں کو بگاڑنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہماری جماعت کے باغ کے درختوں کو کاٹ ڈالیں۔خدا تعالیٰ اپنی قدرت نمائی کے ساتھ ان کو نا کام کرے گا اور ان کی تمام کوششوں کو نیست و نابود کر دے گا۔فرمایا: یہ جو دیکھا گیا کہ اس کا سر کٹا ہوا ہے اس سے یہ مراد ہے کہ ان کا تمام گھمنڈ ٹوٹ جائے گا اور ان کے تکبر اور نخوت کو پامال کیا جاوے گا اور ہاتھ ایک ہتھیار ہوتا ہے جس کے ذریعہ سے انسان دشمن کا مقابلہ کرتا ہے۔ہاتھ کے کاٹے جانے سے مُراد یہ ہے کہ اُن کے پاس مقابلہ کا کوئی ذریعہ نہیں رہے گا اور پاؤں سے انسان شکست پانے کے وقت بھاگنے کا کام لے سکتا ہے لیکن اُن کے پاؤں بھی کٹے ہوئے ہیں جس سے یہ مراد ہے کہ اُن کے واسطے کوئی جائے فرار نہ ہوگی اور