ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 74 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 74

74 الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِي و الصديقِينَ وَالشُّهَدَاء وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ (سورة النساء : آیت ۷۰) تو اے بندد! أوليك رفيقا۔خوف نہ کھاؤ لیکن سچائی سے دعا ضرور مانگو۔اگر تمہیں ابھی یہ حوصلہ نہیں کہ منعم علیهم لوگوں کے سرتا جوں جیسا بننے کی کوشش کرو اور خدا سے یہ دعا مانگو کہ جس طرح ان کی زندگیاں گزریں ویسی ہی ہماری زندگیاں بھی گزریں تو پھر ذرا نیچے اتر جاؤ۔مچھلی سیڑھی پر کھڑے ہو کر دعا مانگ لو۔وہاں نہیں ہمت پڑتی تو اس سے مچھلی سیڑھی پر کھڑے ہو کر دعا مانگ لو۔سب سے آخری چوکھٹ پر کھڑے ہو جاؤ۔صالحین کے اندر ہر قسم کے لوگ شامل ہیں۔ایسے بھی ہیں جن سے کمزوریاں بھی سرزد ہوئیں۔جن کے اندر زیادہ بوجھ اٹھانے کی طاقت نہیں تھی اللہ ان سے در گزر فرماتا رہا مگر کسی میں تو ضرور شامل ہو اور کچھ نہ کچھ ویسے نمونے ضرور دکھاؤ جیسے انعام پانے والوں نے اس سے پہلے دکھائے ہیں تو دیکھئے یہ سورہ فاتحہ کی دعا ہمیں کن کن راہوں سے گزارتی رہی ہے۔کن کن نئے مطالب اور معارف کے جہان ہمارے سامنے کھولتی چلی جارہی ہے اور کھولتی رہی ہے اور کس طرح ہمیں رفتہ رفتہ سلیقہ سکھاتی ہے، تربیت دیتی ہے کہ خدا تعالی کی عبادت کس طرح ادا کرو اس سے کیا فائدہ اٹھاؤ۔کس طرح اس سے دلی تعلق قائم کرو لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا یہ مضمون تو شاید اور ایک دو خطبوں کا محتاج ہے۔ابھی وقت ختم ہو رہا ہے۔ایک گھنٹہ کے قریب وقت گزر چکا ہے تو اللہ تعالی توفیق عطاء فرمائے تو آئندہ یا اس سے آئندہ خطبے میں انشاء اللہ اس مضمون کو جاری رکھیں گے۔