ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 459 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 459

459 دوں گا۔ایک دوسری جگہ اس مضمون کو اس طرح بیان فرمایا ہے۔کہ جو میرے عبد ہیں ان پر تو غالب نہیں آسکے گا۔جو چاہے کرلے۔اور عبد سے مراد وہی ہے کہ جو احسان مند لوگ ہیں جو خد اتعالیٰ کے احسانات کو یا د رکھ کے اس کے غلام ہو جاتے ہیں۔جنم میں داخل ہونے والوں کی دعا ایک اور دعا ہے سورہ اعراف آیات ۳۸ تا ۴۰ میں ان میں دعا والا حصہ یہ ہے قال الخلواتي أمر قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِكُمْ مِنَ الْجِنِّ وَالانْسِ فِي النَّارِ كُلَّمَا دخلت أُمَّةَ لَعَنَتْ اخْتَهَا حَتَّى إِذَا اذَارَكُوا فِيْهَا جَمِيعًا، قَالَتْ أُخْرَيهُمْ للهم ربنا هَؤُلاء أَضَلُّونَا فَاتِهِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِنَ النَّارِ، قَالَ يكل ضِعْفُ وَلكِن لَّا تَعْلَمُونَ فرمایا کہ جب ایک امت ایک قوم بعض گروہ جب نئے داخل ہوں گے جہنم میں تو اللہ تعالٰی فرمائے گا۔قَالَ ادْخُلُوا في أمم قدْ خَلَتْ مِن قبيكُمْ کہ اے لوگو تم اپنے ہی جیسی ایک اور امت کے مقام میں داخل ہو جاؤ۔تم سے پہلے بھی کچھ لوگ ایسے گزرے تھے جو تمہارے جیسے اعمال کیا کرتے تھے۔ان کا جو ٹھکانا ہے وہی تمہارا ٹھکانا ہے۔یعنی خدا دنیا میں مختلف زمانوں میں آنے والے انسانوں سے نا انصافی نہیں کرے گا۔جن اعمال کے نتیجے میں پرانے زمانوں میں بعض لوگ کسی خاص انجام کو پہنچے ویسے اعمال کرنے والے خواہ جب بھی آئیں گے بالآخر ان کا بھی وہی مقام ہو گا۔فرمایا كلما دخلت امّةً لَّعَنتْ أختها اور اس حال میں وہ لوگ داخل ہوا کریں گے کہ جب بھی کوئی لوگ داخل ہوں گے تو اپنے بیوں پر لعنت بھیجیں گے جس طرح مومن جب جنت میں داخل ہوں گے سلام کہا کریں گے۔اسی طرح جنم میں جانے والے اپنے ساتھیوں پر لعنت بھیجیں گے۔حتى إذا ادارَكُوا فِيْهَا جَمِيعًا یہاں تک کہ جب وہ سب اکٹھے ہو جائیں گے۔قَالَتْ أُخْرُهُمْ لأولهُمْ اس وقت بعد میں آنے والے اپنے پہلے آنے والوں کے متعلق اپنے رب سے یہ عرض کریں گے کہ اے خدا یہ وہ شیطان لوگ ہیں جن کے پیچھے چل کر ہم نے اپنا دین بھی آوایا اور اپنی دنیا بھی گنوائی۔یہ وہ بد بخت ہیں جن کو ہم نے اپنا امام بنا لیا تھا۔پس ان کو دوہرا عذاب دے۔اور یہ بھی ایک خاص گناہ