ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 367
367 سکتے طرح جماعت کو بھی ٹرخا دیا۔خلیفہ وقت کو بھی ٹرخا دیا اور یہ لکھ دیا کہ ہم نے آپ کے خطبہ کا مضمون عمدگی سے پیش کر دیا۔یہ کافی نہیں ہے۔ہر شخص کو خدا تعالیٰ نے بات کرنے کا اپنا ایک طریق سکھایا ہے۔ہر شخص خواہ وہ وہی مضمون بیان کر رہا ہو الگ اثر رکھتا ہے۔اس لئے اصل طریق یہ ہے کہ اگر آپ میں سے کسی کو اردو سمجھ نہ آئے تو مربی سلسلہ پورے خطبہ کا ترجمہ اس زبان میں کرے جو زبان آپ کو سمجھ آتی ہے اور وہ ایک ہفتے کے اندر اندر با کسانی ایسا کر ہے۔جہاں تک انگریزی، فرینچ، جرمن کا تعلق ہے اس کا پہلے ہی انتظام ہے۔دنیا کی بہت تھوڑی جگہیں ایسی ہیں جہاں یہ زبانیں نہ سمجھ آ رہی ہوں۔ہاں عربی کا بھی انتظام ہے۔تو عربی، انگریزی، جرمن، فریج (اردو تو ہے ہی ان سب میں پہلے سے انتظام ہے۔صرف وہاں مربیوں کو یا آپ کو محنت کرنی پڑے گی جہاں چند علاقوں میں یہ زبانیں نہیں سمجھی جاتیں۔تو اس پر توجہ کریں اور اس رنگ میں آپ شکریہ کا حق ادا کرنے والے ہوں گے کہ اپنی اولادوں کو ہمیشہ خطبات سے جوڑ دیں۔اگر آپ یہ کریں گے تو ان پر بہت بڑا احسان کریں گے۔اپنی آئندہ نسلوں کے ایمان کی حفاظت کرنے والے ہوں گے۔ان کو غیروں کے حملوں سے بچانے والے ہوں گے۔ان کے اخلاق کی حفاظت کرنے والے ہوں گے۔پس اللہ تعالٰی آپ کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے اور خدا تعالٰی آپ کی جماعت کو بہت ترقی دے۔میں نے یہاں آکر دیکھا ہے کہ سرینام کی جماعت میں اللہ کے فضل سے بہت اخلاص کا مادہ ہے۔یہاں اخلاص کی کان ہے لیکن اگر کانوں کو کھودا نہ جائے، ان سے قیمتی جواہر نکالے نہ جائیں تو کیا فائدہ؟ وہ مٹی میں ملی رہتی ہیں۔آپ لوگوں کے اندر خدا نے اخلاص کا وہ مادہ عطا کیا ہے کہ اگر مبلغ یا مربی اور آپ کے عہدیدار اس اخلاص کی کان سے فائدہ اٹھائیں اور ان جواہر کو باہر نکالیں تو آپ کے فیض سے سارا علاقہ اللہ کے فضل کے ساتھ اسلام اور احمدیت کے نور سے بھر سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔