ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 279
279 اپنے اس عاجز بندے سے خدا کو بہت پیار تھا اور اس نے نیکی میں ایک شریک مانگا تھا اس لئے خدا نے وہ دعا بھی قبول کرلی اور داخلُلْ مُقْدَةٌ مِّن يسان والى دعا بھی قبول کرلی۔شرح صدر بھی عطا فرما دیا اور سارے قرآن کریم میں جہاں بھی فرعون کے ساتھ مکالمے کا ذکر ہے وہاں ہر جگہ آپ صرف حضرت موسیٰ کو بات کرتے ہوئے سیٹیں گے اور کہیں بھی حضرت ہارون کا کوئی ذکر فرعون سے گفتگو کرنے میں موجود نہیں ہے۔پس داعیان الی اللہ کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے لئے مددگار ما نگیں اپنے بھائیوں کو اپنا شریک بنائیں ان روحانی نعمتوں میں ان کو اپنا ساتھی بنائیں جو وہ خدا تعالیٰ سے پاتے ہیں اس میں کنجوسی نہ کریں لیکن دعا یہ کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں خود کفیل بنا دے اور وہ اس لائق ٹھہریں کہ ان کی باتیں ہر مخاطب غور اور تدبر سے سنے۔ذکر الٹی کا اس کے دل پر اثر پڑے خدا کا خوف کرے اور بات کو سمجھنے لگے۔اللہ تعالی ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔