زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 308
زریں ہدایات (برائے طلباء) 308 جلد چهارم جماعتی اور ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان ملازمتوں کی بجائے ٹیکنیکل پیشوں کو اختیار کریں۔ہمارے مدارس میں درسی تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف دستکاریوں کی عملی ٹریننگ کا بھی انتظام ہونا چاہئے۔دستکاری کے پیشہ میں ترقی کرنے اور زیادہ کمانے کے وسیع امکانات موجود ہیں 18 فروری 1956ء کو طلباء جماعت نہم تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ نے جماعت دہم کے طلباء کو الوداع کہنے کے لئے ایک دعوت عصرانہ کا اہتمام کیا۔جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی اور اس موقع پر تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد طلباء سے خطاب فرمایا۔اس خطاب کا خلاصہ حسب ذیل ہے :۔الْحَمدُ لِلهِ کہ ہمارے سکول کی ایک اور میٹرک کلاس اس سال ربوہ سے امتحان میں شامل ہونے کے لئے جارہی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی عطا