زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 214 of 348

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 214

زریں ہدایات (برائے طلباء ) 214 جلد چهارم گور نمنٹیں آتی ہیں اور جاتی ہیں لیکن فرانس زندہ رہے گا۔میں فرانس کا خادم ہوں اور اس سے غداری نہیں کر سکتا۔موسیٰ نے بھی دوستوں کے اس مشورہ پر کہ تم سرنڈر (surrender) نہ کرو۔یہی جواب دیا تھا کہ ولید کا حکم نہیں بلکہ خلیفہ کا حکم ہے اس حکم کی تعمیل کر کے میں مارا ضرور جاؤں گا لیکن میں نہیں چاہتا کہ کوئی یہ کہے کہ خلیفہ کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔خواہ اس حکم کا نفاذ میرے گرنے یا مرنے سے ہی ہو میں اسے رد نہیں کروں گا۔اسی طرح اس جرنیل نے کہا کہ تو میں آئیں گی اور بدل جائیں گی لیکن فرانس زندہ رہے گا اور یاد رکھا جائے گا۔میں موت کو قبول کرلوں گا لیکن یہ بات سننے کے لئے تیار نہیں ہوں کہ دنیا میں یہ کہا جائے کہ فرانس کے کسی جرنیل نے حکم رد کر دیا تھا۔انہی چیزوں کے ساتھ افراد کی عزت ہوتی ہے۔بعض لوگوں کی محبت چیزوں سے ہوتی ہے اور بعض کی محبت اصول سے ہوتی ہے۔جو لوگ اصول کے ساتھ محبت رکھتے ہیں وہی جیتے ہیں۔جو تو میں اصول کی قدر کرتی ہیں گو ان کا ایک واجب الاطاعت امام ہوتا ہے لیکن حقیقتاً وہ خود لیڈر ہوتی ہیں۔جب ایک لیڈر مر جاتا ہے تو وہ دوسرا لیڈر پیدا کر لیتی ہیں۔ان کی مثال کیلے کے درخت کی سی ہوتی ہے۔اگر کیلے میں پھل لگ جائے تو لوگ اسے کاٹ دیتے ہیں ورنہ اسے پھل نہیں لگتا۔یہی حال زندہ قوموں کا ہوتا ہے۔زندہ قوموں کے افراد اپنی شخصیت کو کچل دیتے اور قومیت کو زندہ کر دیتے ہیں۔اور مذہبی نقطہ نگاہ سے وہ اپنی جسمانیت کو مار کر روحانیت کو زندہ کر لیتے ہیں۔نادان کہتا ہے کہ خلیفہ خدا نہیں بنا تا بلکہ اسے لوگ چنتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتا کہ خدا تعالیٰ نے آیت استخلاف میں کتنا بڑا فلسفہ بیان کیا ہے۔ساری تاریخ دیکھ لو تمہیں یہی نمونہ ملے گا کہ وہی تو میں زندہ رہتی ہیں جو لیڈر پیدا کرتی ہیں۔تمہیں ایک تیمور مل جائے گا، تمہیں ایک نپولین مل جائے گا، تمہیں ایک ہٹلر مل جائے گا۔لیکن تیموروں ، ہٹلروں اور نپولینوں کا سلسلہ اسی جگہ ملے گا جہاں قوم میں زندگی پائی جاتی ہو۔انگلینڈ کے مدبر کہاں سے گرتے ہیں؟ امریکہ کا پریذیڈنٹ سائنس کے کون سے عمل خانہ