زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 6
زریں ہدایات (برائے طلباء) 6 جلد چهارم حضرت خلیفہ امسیح الثانی کا اعلان کا تعلیم یافتہ احمدی نوجوانوں کے لئے ” ناظر صاحب دعوت و تبلیغ کی طرف سے الفضل میں تعلیم یافتہ احمدی بے کار نو جوانوں کے متعلق جو اعلان شائع ہوا ہے اس میں وہ میرا منشاء اچھی طرح واضح نہیں کر سکے۔میرا منشاء یہ ہے کہ وہ تعلیم یافتہ احمدی نوجوان جو بے کاری کی حالت میں اپنے خاندانوں کے لئے بار بنے ہوئے ہیں اور اپنی عمریں ضائع کر رہے ہیں اگر غیر ملکوں میں جا کر اپنی قسمت آزمائی کریں تو ان کے لئے بھی بہتر ہو گا اور اس طرح جماعت کے نوجوانوں میں ترقی کرنے کی روح بھی پیدا ہوگی۔بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک ملک میں کسی کے لئے ترقی کرنے کا موقع نہیں ہوتا لیکن دوسرے ممالک میں جا کر اس کے لئے ترقی کا راستہ کھل جاتا ہے۔اس میں مشکلات اور خطرات بھی ہوتے ہیں حتی کہ جان کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔لیکن ترقی کی امنگ رکھنے والوں کو اس قسم کے خطرات کی پرواہ نہیں ہوتی۔اور جو نوجوان خطرات کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں ان میں سے اکثر کامیاب ہو جاتے اور مال دار بن جاتے ہیں۔انگلستان سے کئی نوجوان جو افریقہ گئے وہ نہ صرف خود آسودہ حال ہو گئے بلکہ کروڑوں روپیہ انہوں نے رفاہ عام کے کاموں میں چندہ کے طور پر دیا۔اسی طرح ہندوستان کے کئی نوجوان جو دیگر ممالک میں گئے انہوں نے خاصی ترقی کی۔در اصل جس چیز کی وجہ سے ترقی حاصل ہوتی ہے وہ عزم و استقلال، حوصلہ اور قربانی کا مادہ ہوتا ہے۔جو نو جوان اس ارادہ کے ساتھ گھر سے نکلتے ہیں کہ خواہ کچھ ہو قدم آگے ہی آگے