زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 106
زریں ہدایات (برائے طلباء ) 106 جلد چهارم لڑکوں کے اندر ایسی قابلیت پیدا کر دیتا ہے کہ وہ آگے جا کر اچھے نتائج پیدا کرسکیں۔اور نتائج کی خرابی کی ایک بڑی وجہ یہی ہوتی ہے کہ بعض طالب علم چھوٹی جماعتوں سے کمزور آتے ہیں۔بہر حال یہ کامیابی ایک شخص کے کام کی نہیں بلکہ سب کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور سارے ہی تعریف کے مستحق ہیں۔اور میں امید کرتا ہوں کہ اب وہ گول کے قریب پہنچ کرست نہیں ہو جائیں گے بلکہ کوشش کریں گے کہ ترقی زیادہ ہو اور نتائج سو فیصدی نکلیں۔اور جب اس میں کامیابی ہو جائے تو پھر کوشش کریں کہ طلباء یونیورسٹی میں خاص امتیاز حاصل کر سکیں۔اور جب یہ حاصل ہو جائے تو پھر کوشش کریں کہ دنیوی تعلیم کے ساتھ طلباء دینی لحاظ سے بھی ترقی کریں۔اور وہ غرض پوری ہو سکے جو اس سکول کو قائم کرنے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مد نظر تھی۔چونکہ سنت ہے کہ جو دعوت کرے اس کے لئے دعا کی جائے اس لئے میں دعا کرتا (الفضل 19 جون 1938ء) ہوں دوسرے دوست بھی شامل ہوں۔“ 1: میڈیم (Medium) ذریعہ اظہار ( اوکسفر ڈانگلش اردو ڈکشنری صفحہ 995 مطبوعہ کراچی 2013ء) 2 بمتی باب 17 آیت 20 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء میں دانہ کی بجائے وانے“ کا لفظ ہے۔