زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 244 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 244

زریں ہدایات (برائے طلباء) 244 چار سوم وہ طالب علم جو امتحان کے لئے جارہے ہیں ان کے لئے ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ انہیں کامیاب کرے۔گو یہ جدائی ہے مگر اس جدائی کو ہم پسند کرتے ہیں۔یہ نسبت اس کے کہ وہ کامیاب نہ ہوں اور یہاں رہیں۔پس ہماری یہی دعا ہے کہ خدا تعالیٰ انہیں کامیاب کرے۔مگر اس کے ساتھ ہی ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ باہر جا کر ان جذبات کو قائم رکھیں جو انہوں نے یہاں دکھائے ہیں۔اور جو نمونہ یہاں پیش کیا ہے اسے باہر بھی دکھائیں۔مثلاً نمازوں کی پابندی کرنا، ڈاڑھی رکھنا۔پھر تمام اسلامی اخلاق کی پابندی کریں۔میں سمجھتا ہوں اگر وہ ان باتوں کی پابندی کریں گے تو نہ صرف آئندہ آنے والے لڑکوں کے لئے بلکہ کئی اپنے بڑوں کے لئے بھی ایسی مثال قائم کریں گے جس سے بہت فائدہ ہوگا اور ان کو بھی ثواب ملے گا۔اب چونکہ نماز مغرب کا وقت ہو گیا ہے اور اندھیرا ہو چکا ہے اس لئے میں دعا پر اس تقریر کو ختم کرتا ہوں احباب بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان لڑکوں کو کامیاب کرے۔“ (الفضل 19 مارچ 1926ء) :1 بخارى كتاب الجهاد باب إِنَّ اللهَ لَيُويّدُ الدِّينَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِرِ صفحہ 507506 حدیث نمبر 3062 ، کتاب المغازى باب غَرْوَة خَيبر صفحہ 714713 حدیث نمبر 4203 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية