زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 213 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 213

زریں ہدایات (برائے طلباء) سے مدد مانگو اور اس کی عبادت کرو۔213 جلد سوم ہمارے بچوں کو چاہئے کہ وہ یقین کریں کہ ہم سب کچھ کر سکتے ہیں۔لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔پس کام کرو اور یقین رکھو کہ ہمیشہ خدا کی طرف سے مدد ہوتی ہے۔میرے نزدیک ایک چھوٹا بچہ بھی ملکوں کو صداقت پہنچا سکتا ہے۔بشرطیکہ لوگ ماننے کے لئے تیار ہوں۔کوئی کہے گا یہ تو مشکل ہے کہ لوگ ماننے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔مگر ایسے آدمی کو سوچنا چاہئے کہ جب تک بات کہی نہ جائے یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ کوئی مانے گا نہیں۔پس چاہئے کہ جو کچھ کہنا ہے کہہ دو اور اللہ تعالیٰ سے مدد و نصرت مانگو۔وہ آپ ہی دلوں کو اس طرف جھکا دے گا اور ایسے لوگ پیدا کر دے گا جو ماننے والے ہوں گے۔پہلے نیت پیدا کرو اور پھر اس نیت سے جو کرو گے وہ ہو جائے گا۔پھر ہمارے بچوں کو اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ جن لوگوں نے کچھ کرنا ہوتا ہے وہ مخالفتوں کی پرواہ نہیں کیا کرتے وہ اپنا کام کیے جاتے ہیں اور بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ مخالفت کے درمیان ہی موافقت پیدا ہو جاتی ہے۔تم بھی مخالفتوں کی پرواہ ہر گز نہ کرو اور کام کرنے کا احساس پیدا کرو۔ہندو اپنے بچوں میں یہ احساس پیدا کراتے ہیں کہ اپنی قوم کو فائدہ پہنچانا ہر موقع پر مد نظر ر ہے۔اس لئے ان کے لڑکے چھوٹی چھوٹی عمر میں بھی بعض دفعہ ایسے کام کرتے ہیں جو دوسرے بچوں کو حیرت میں ڈالنے والے ہوتے ہیں لیکن بڑے ہو کر تو وہ سب کچھ اپنی قوم کے لئے کر گزرتے ہیں اور ہر طرح اپنی قوم کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔لیکن ایک مسلمان کچھ نہیں کر سکتا۔وہ ڈرتارہتا ہے کہ اگر میں کوئی ایسی بات کروں گا تو شاید میری مخالفت ہو۔اگر میں نے اپنی قوم کو فائدہ پہنچانے کے لئے کچھ کیا تو معلوم نہیں لوگ کیا کریں گے۔اس قسم کے خیالات سے وہ قوم کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔بات یہ ہے کہ جو شخص ارادہ کرلے کہ میں نے فلاں کام کرنا ہے وہی کچھ کر سکتا ہے۔ایک ہندو اپنی قوم کے لئے کچھ کرتا ہے تو اسے کیا لوگ منہ میں ڈال لیتے ہیں یا وہ نوکری سے برخواست کر دیا جاتا ہے؟ جو مسلمان ایسے کاموں سے ہچکچاتے ہیں باوجود کچھ نہ کرنے کے بھی یہ باتیں ان کے پیش آجاتی ہیں اور یہ اس بزدلی کا نتیجہ ہے جو