زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 142 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 142

زریں ہدایات (برائے طلباء) 142 جلد سوم مراد پرانے طالب علم ہوتے ہیں۔اولڈ بوائے اس طرح کھیلتے تھے کہ واقعی اپنی عمر سے بہت زیادہ بوڑھے معلوم ہوتے تھے در آں حالیکہ عمر کے لحاظ سے مدرسہ احمدیہ کے بعض لڑکے ان سے بڑے تھے۔شاید اولڈ بوائے نے اپنے نام کی خاطر یہ طریق اختیار کیا تھا کہ وہ بوڑھے ثابت ہوں۔مجھے بڑی خواہش تھی کہ میں کسی اولڈ بوائے کی ایسی ہٹ (Hit) دیکھوں جو جوان آدمی کی ہٹ کہلا سکے۔مجھے قدرتاً اولڈ بوائے سے اس لئے ہمدردی تھی کہ میں بھی اس سکول کا اولڈ بوائے ہوں گو خلیفہ ہونے کے لحاظ سے مدرسہ ہائی اور مدرسہ احمدیہ دونوں سے محبت ہے مگر چونکہ آجکل عربی زبان کے متعلق خیال ہے کہ اس سے دنیاوی ترقی نہیں ہوتی اس لئے بعض معاملات میں بعض اوقات مجھے مصلحت سے عربی مدرسہ سے زیادہ ہمدردی کرنی پڑتی ہے لیکن باوجود اس کے مجھے لڑکوں کی نسبت اولڈ بوائے سے زیادہ رغبت تھی اور مجھے خواہش تھی کہ اولڈ بوائے ایک ہی مزیدار ہٹ لگا دیں مگر انہوں نے ایک بھی ہٹ نہ لگائی۔اگر وہ نام کی مناسبت سے اپنے آپ کو جلد بوڑھا سمجھ بیٹھے ہوں تو میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ تم بہت جلدی بوڑھے ہو گئے۔اتنی جلدی تمہیں بوڑھا نہیں ہو جانا چاہئے تھا یا اپنے آپ کو بوڑھا نہیں سمجھ لینا چاہئے تھا۔“ ހ تقسیم انعامات کے بعد فرمایا:۔گو یہ کھیل ہے اور کھیل بھی کسی غرض کے لئے ہوتی ہے ہماری غرض جسمانی صحت کی ترقی اور دماغی ترقی ہے اس لئے میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہر شریف اور مفید فن میں ہماری جماعت کو دوسروں پر غلبہ عطا فرما دے۔“ (الفضل 11 دسمبر 1923ء) 1 بخاری کتاب النكاح باب حسن المعاشرة مع الاهل صفحه 927 حدیث نمبر 5190 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية 2 بخارى كتاب الجهاد والسير باب التحريض على الراي صفحه 479 حدیث نمبر 2899 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية