زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 322 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 322

زریں ہدایات (برائے مبلغین) 322 جلد دوم ہر مسلمان عالم ہوتا ہے۔جب کوئی ڈاکٹر بنے گا یا وکیل بنے گا اور اس کے پاس دینی تعلیم بھی ہوگی تو جتنی تبلیغ وہ کر سکے گا اُتنی مولوی نہیں کر سکتے۔غرض ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا کھڑا ہوتا اور مدرسہ احمدیہ کے خلاف تقریر کرتا۔غریب سے غریب آدمیوں نے بھی جب یہ سنا کہ لڑکوں کو وظیفے دیئے جائیں گے اور انہیں ڈاکٹر اور وکیل بنایا جائے گا تو ان کے منہ میں بھی پانی آنا شروع ہوا کہ کل ان کا لڑکا بھی ڈاکٹر یا وکیل بنے گا۔انہوں نے بھی جوش میں آکر یہ کہنا شروع کر دیا یہ مبارک بات ہے ایسا ہی ہونا چاہئے۔میں نے دیکھا کہ ایک آواز بھی ایسی نہیں تھی جو اس کی تائید میں ہو کہ مدرسہ احمد یہ جاری رکھنا چاہئے۔تب میں نے کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔شاید بعض دوستوں کو اُس وقت معلوم ہوا کہ میں بھی مجلس میں آچکا ہوں۔میری اُس وقت ۱۹ سال کی عمر تھی شاید بعض سٹوڈنٹس کی عمریں مجھ سے زیادہ ہوں۔میں نے کہا میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔جماعت گوساری کی ساری اس بات پر متفق تھی کہ مدرسہ احمدیہ تو ڑ دینا چاہئے لیکن ان سب نے بیک آواز کہا کہ ہاں ہاں! آپ بو لیے۔غالبا وہ سمجھتے تھے کہ میں اس بات پر اور زور دوں گا کہ وظیفے دیئے جائیں اور جماعت کے نوجوانوں کو ڈاکٹر اور وکیل بنایا جائے۔خواجہ کمال الدین صاحب مرحوم اُس وقت تقریر کر رہے تھے، وہ گھبرائے اور کہا کہ میں ذرا اپنی بات ختم کرلوں، پھر کہا آپ آگے آجائیں۔میں نے کہا میں یہیں ٹھیک ہوں۔میں نے کہا ہم حدیثوں میں پڑھا کرتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفات سے پہلے مسلمانوں کی ساری جان نکال کر ایک لشکر تیار کیا۔سارے نوجوان جولڑنے والے بالغ اور سمجھدار تھے ان سب کی ایک فوج بنائی۔حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ بھی اس لشکر میں شامل تھے کیونکہ روما نے حملہ کر کے بعض مسلمانوں کو مار دیا تھا۔اس فوج پر آپ نے حضرت اسامہ کو افسر مقرر کیا اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو آپ نے فرمایا میں اچھا ہوں گا تو اس لشکر کو خود باہر چھوڑنے کے لئے جاؤں گا مگر مشیت الہی کے ماتحت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی بیماری سے شفایاب نہ ہوئے اور اُسی میں وفات پاگئے۔آپ کی وفات کی خبر سنتے ہی