زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 256 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 256

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 256 جلد دوم ہو۔اور مجاہد وہ ہوتا ہے جو عملی طور پر جہاد میں شریک ہو۔جو نو جوان اس وقت تبلیغ کی تیاری کر رہے ہیں اور تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ واقف ہیں۔وہ واقف کہلانے کے مستحق ہیں مجاہد کہلانے کے نہیں۔ہاں جب کوئی واقف جہاد کے لئے روانہ ہو جائے تو چونکہ وہ عملی طور پر جہاد میں شریک ہو جاتا ہے اس لئے وہ واقف ہی نہیں رہتا بلکہ مجاہد بھی بن جاتا ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جانے والے مبلغین کے ساتھ ہو اور ہمیں توفیق دے کہ ہم ان کے بعد جلدی جلدی اور مبلغین بھیج سکیں۔یہاں تک کہ اسلام کو غلبہ حاصل ہو جائے اور دنیا کی پسماندہ اور گری ہوئی اقوام میں نہ صرف دینی تبلیغ ہو جائے بلکہ دنیوی بھی۔ان میں نہ صرف مذہبی تبلیغ ہو سکے بلکہ انہیں تمدنی ترقی بھی حاصل ہو سکے اور ان کا شمار دنیا کی اعلی تعلیم یافتہ ، ترقی یافتہ اور متمدن اقوام میں ہونے لگے۔“ (الفضل 14 دسمبر 1944ء)