زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 251
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 251 جلد دوم جماعت احمدیہ کا ہر فر دزیادہ سے زیادہ سادہ زندگی اختیار کرے۔نوجوان دیگر ممالک میں جانے والے مبلغین کی ایک لمبی اور کبھی نہ ٹوٹنے والی زنجیر بنا دیں۔افریقہ جانے والے مبلغین محترم مولوی عبد الخالق صاحب، محترم ملک احسان اللہ صاحب اور محترم مولوی نذیر احمد صاحب کے اعزاز میں 22 نومبر 1944ء کو بورڈ نگ تحریک جدید کے سٹاف اور طلباء کی طرف سے دعوت چائے دی گئی۔اس تقریب میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی بھی تشریف لائے۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔”جہاں تک مجھے معلوم ہے یہ واقفین جن کو الوداع کہنے کے لئے یہ اجتماع کیا گیا ہے کل روانہ ہو رہے ہیں اور آج صبح سیرالیون سے تار آیا ہے کہ پہلے جو واقف وہاں بھیجے گئے تھے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بخیریت سیرالیون پہنچ گئے ہیں۔اب یہ دوسرا گروہ جا رہا ہے جس کے ایک یا دو ماہ بعد انشاء اللہ تیسر ا گر وہ جائے گا۔جس ملک میں تبلیغ کے لئے یہ لوگ جا رہے ہیں وہاں کی حالت اس قسم کی ہے کہ ہندوستانی جو اپنے کو غلام کہتے ہیں اور ایک غیر ملکی حکومت کے ماتحت ہیں اگر اس ملک کو دیکھ لیں تو اپنی حالت پر رشک کریں۔اس ملک کی حالت ایسی گری ہوئی ہے کہ وہاں بعض علاقے ایسے ہیں کہ جہاں لوگ اب تک ننگے پھرتے ہیں، ستر کو ڈھانکنے کے لئے صرف کھال وغیرہ کا استعمال