زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 250 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 250

زریں ہدایات ( برائے مبلغین ) 250 جلد دوم اپنے سامنے رکھ کر احتیاط کے ساتھ تقریر کر دیں۔زبان کے چسکے کے لئے مثالوں یا قصوں کی بھی انہیں ضرورت نہیں ہے۔سر دست وہ ان میں سے کسی بات کی طرف توجہ نہ کریں۔جب انہیں آہستہ آہستہ فن تقریر میں پوری مہارت حاصل ہو جائے گی تو پھر مضمون کا گھوڑا ان کی رانوں سے نکل نہیں سکے گا۔چنانچہ اس کے بعد وہ دوسرے کمالات کی طرف بھی توجہ کر سکتے ہیں۔مثلاً لفاظی کی طرف یا اعلیٰ محاورات کی طرف یا امثال واقوال کی طرف۔کیونکہ گھوڑا ان کے قابو آ چکا ہوگا اور یہ خطرہ نہیں ہو گا کہ وہ ان کو گرا دے۔پس ہمیشہ یاد رکھو کہ تقریر کرنے سے پہلے مضمون کو اپنے سامنے رکھ لو اور پھر اس کے مطابق تقریر کرو۔چاہے وہ پانچ منٹ کی تقریر کی ہو یا دس منٹ کی مگر بہر حال جو کچھ کہو وہ اپنے اندر معقولیت رکھتا ہو اور لوگوں کے لئے مفید معلومات مہیا کرنے والا ہو۔ان نصیحتوں کے بعد میں ان تینوں مبلغین کو رخصت کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی زندگیوں کو سادہ بنائیں گے اور دعا اور اخلاص کے ساتھ اس میدان میں قدم رکھیں گے اور ایسی قربانی اور ہمت سے تبلیغ احمدیت کا کام کریں گے کہ آج تو وہ صرف تین جارہے ہیں لیکن اگلے سال وہ ہمیں تاریں دیں کہ ہمیں تھیں مبلغوں کی ضرورت ہے۔اور جب ہم وہ تیس مبلغ بھجوا دیں تو وہ ہمیں تاریں دیں کہ تین سو مبلغ بھیجا جائے۔ادھر اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ ہم ان تمام مطالبات کو پورا کرتے چلے جائیں یہاں تک کہ جلد سے جلد احمدیت نہایت مضبوطی کے ساتھ ان علاقوں میں قائم ہو جائے۔اب میں دعا کر دیتا ہوں دوستوں کو چاہئے کہ وہ بھی میرے ساتھ دعا میں شامل ہوں۔“ الفضل مورخہ 31 جنوری 3 فروری 1961ء) 1 : بخارى كتاب الاذان باب أمامة العبد والمولى صفحہ 114 حدیث 693 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية - :2 ترمذی ابواب الادب و ابواب الامثال باب ما جاء في مثل الصلوة والصيام والصدقة صفحه 644،643 حدیث 2863 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الاولى